جمعہ, مارچ 21, 2025
اشتہار

ٹانگ میں اسکرو کیوں نہیں لگائے، شہری ڈاکٹر کے خلاف عدالت پہنچ گیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وفاقی وزیر کی گاڑی سے زخمی ہونے والے شہری کودو بار آپریشن کی اذیت سے گزرنا پڑا، ڈاکٹر کی غفلت پر عدالت میں مقدمہ دائرکردیا۔

تفصیلات کے مطابق حافظ زوہیب نامی شہری میں اسلام آباد ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں جج عدنان خان کی عدالت میں ڈاکٹر باسط کے خلاف مالی ، جسمانی اور ذہنی نقصان پہنچانے کا مقدمہ درج کرایا ہے۔

شہری کی جانب سے دائر کردہ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ نجی میڈیکل سنٹر میں کام کرنے والے آرتھوپیڈک سرجن ، ڈاکٹر باسط نے ایک حادثے کے سبب اس کی ٹوٹ جانے والی ٹانگ کے آُپریشن میں غفلت برتی۔

مقدمے کے مدعی حافظ زوہیب کی ٹانگ مبینہ طور پر وفاقی وزیر صحت عامر کیانی کی گاڑی سے ٹکرا کرٹوٹ گئی تھی۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر باسط نے ان کا آپریشن کیا تاہم انہیں آرام نہیں آیا۔ 46 دن تک تکلیف برداشت کرنے کے بعد انہوں نے لاہور کےایک اسپتال سے رجوع کیا جہاں ان کا دوبارہ آپریشن کیا گیا تھا۔ تکلیف کے دنوںمیں مدعی نے ڈاکٹر باسط سےرجوع کیا تاہم انہوں نے مریض کو کہا کہ آپریشن بالکل درست ہوا ہے، وہ آرام پر دھیان دے۔

مدعی کا کہنا ہے کہ لاہور کے اسپتال میں آپریشن کے بعد اسے بتایا گیا کہ پچھلے آپریشن میں راڈ تو ڈالی گئی تھی لیکن اسکرو نہیں لگائے گئے تھےجس کے سبب مریض کو اذیت کا سامنا کرنا پڑا۔

حافظ زوہیب کےمطابق اس نے ڈاکٹر باسط کے خلاف مقدمہ درج کرانے کے لیے ایس ایس پی کوبھی درخواست دی لیکن اس کی شنوائی نہ ہوئی جس کے بعد اس نے عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا ہے۔

مدعی کی درخواست سننے کے بعد سیشن عدالت کے جج عدنا خان نے فریقین کو طلبی نوٹس جاری کردیا ہے۔

اہم ترین

مزید خبریں