site
stats
سندھ

شہری کی فائرنگ سے ڈاکو زخمی، ساتھی گرفتار

کراچی: نارتھ ناظم آباد میں اسٹریٹ کرائمز کی واردات کے دوران شہری نے فائرنگ کر کے ایک ڈاکو کو زخمی کردیا جبکہ فرار ہونے والے ساتھی کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق شہر قائد کے علاقے نارتھ ناظم آباد نمبر ایک کے قریب 2 اسٹریٹ کرمنل شہریوں سے لوٹ مارکررہے تھے، اسی دوران ایک شہری نے فائرنگ کر کے ڈاکو کو زخمی کردیا جبکہ فرار ہونے والے دوسرے ڈاکو کو رضویہ پولیس نے گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق ڈاکوؤں کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا، دونوں ملزمان اسٹریٹ کرمنل ہیں اور انہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پڑھیں: ’’ وزیراعلیٰ سندھ اسٹریٹ کرائم کے خلاف متحرک ‘‘

یاد رہے کہ کراچی میں اسٹریٹ کرائمز کا جن بے قابو ہے جس کا اعتراف ایڈیشنل آئی جی مشتاق مہر گزشتہ دنوں ایک تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کرچکے ہیں۔

مزید پڑھیں: ’’ اسٹریٹ کرائم میں کالعدم تنظیم کے کارندے ملوث ‘‘

شہر قائد میں 2013 سے جاری ٹارگٹڈ آپریشن کے بعد کراچی میں جہاں امن و امان کی صورتحال کسی قدر بہتر ہوئی وہیں اسٹریٹ کرائمز کا جن تاحال قابو نہیں آسکا، اس ضمن میں پولیس نے رپورٹ بھی جاری کی تھی جس میں بتایا گیا تھا کہ ہزاروں شہری موبائل، موٹرسائیکلوں اور سینکڑوں افراد گاڑیوں سے محروم ہوچکے ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top