تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

سیٹیزن پورٹل نے بلوچستان میں بھی کامیابی کے جھنڈے گاڑ دئیے

محرومی کا شکار صوبہ بلوچستان میں سیٹیزن پورٹل کے زریعے عوامی شکایات کا ازالہ ہونے لگا ہے اور کم وبیش نوے فیصد شکایتوں کو حل کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں وفاقی اداروں کی کارکردگی عوامی شکایات کےحل پر رپورٹ وزیراعظم عمران خان کو پیش کردی گئی ہے، رپورٹ گورنر بلوچستان نے پیش کی، جس میں بتایا گیا کہ سترہ وفاقی اداروں کے افسران کےڈیش بورڈز کاجائزہ لیاگیا۔

رپورٹ کے مطابق بلوچستان میں وفاقی اداروں کو11ہزار سے زائد شکایات موصول ہوئیں، جن میں سے نوے فیصد کو حل کرلیا گیا ، اس کے علاوہ سٹیزن پورٹل پر سینتیس فیصد عوام نے اس کی کارکردگی کو سراہا۔

گورنربلوچستان کی جانب سے وفاقی اداروں کی کارکردگی سے متعلق ارسال کردہ رپورٹ پر گورنر بلوچستان نے شکایت کی کہ وفاقی اداروں کے اعلیٰ افسران اجلاس میں شرکت نہیں کرتے، گورنربلوچستان کی شکایت وزیراعظم نے اظہار برہمی کیا اور وزیراعظم ڈلیوری یونٹ نے تمام متعلقہ اعلیٰ افسران کو مراسلہ بھیجا۔

مراسلے میں وفاقی اداروں کے اعلیٰ افسران کو اجلاسوں میں شرکت یقینی بنانےکی ہدایت کی گئی واضح طور پر کہا گیا کہ عوامی فلاح کے اجلاس میں شرکت ناکرنے پر افسران کیخلاف کارروائی ہوگی۔

یاد رہے کہ عوام کی سہولت کیلئے کیٹیگری مزید چھ درجہ بندی میں تقسیم کی گئی ، جن میں مالی کرپشن، فراڈ،میرٹ کی خلاف ورزی، اختیارات کاغلط استعمال،نا اہلی شامل ہیں ، اس سےقبل کرپشن سےمتعلق شکایات کیلئے جنرل کیٹیگری کااستعمال ہوتاتھا۔

یہ بھی پڑھیں:  سٹیزن پورٹل پر شہری کا مسئلہ حل نہ کرنے پر سی ڈی اے کے 4 افسر معطل

وزیراعظم آفس کا کہنا ہے کہ اقدام عوام کی جانب سے شکایات کو مدنظر رکھتے ہوئے اٹھایاگیا، حکومتی اداروں میں کرپشن کی شکایات کیلئےمالی کرپشن کی کیٹیگری مختص کردی گئی ہے ، اختیارات کےناجائزاستعمال پرعوام متعلقہ کیٹیگری میں شکایت درج کراسکتے ہیں۔

وزیراعظم نے اٹھائیس اکتوبر دو ہزار اٹھارہ کو وزرا اور حکومت کے خلاف آن لائن شکایت درج کروانے کے لیے سٹیزن پورٹل سروس (عوامی شکایات اور آراء) کا افتتاح کیا تھا۔

Comments

- Advertisement -
عبدالقادر
عبدالقادر
عبدالقادر پچھلے 8برس سے اے آر وائی نیوز میں بطور سینئر رپورٹر خدمات انجام دے رہے ہیں، آپ وزیراعظم عمران خان اور حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف سے جڑی خبروں اور سیاسی معاملات پر گہری نظر رکھتے ہیں۔