تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

لائیو کال کے دوران شہری کا امریکی صدر پر طنز

امریکی شہری نے صدر جوبائیڈن پر لائیو کال کے دوران طنزیہ جملے کا وار کردیا، امریکی صدر طنزیہ مذاق سمجھے بغیر آمادہ ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر بائیڈن کرسمس کے موقع پر شہریوں سے لائیو کال پر گفتگو کا سیشن رکھا جس میں وہ کچھ بچوں سے گفتگو کررہے تھے کہ بچوں کے والد جیرڈ سے بائیڈن سے گفتگو کردی۔

گفتگو کے اختتام پر صدر بائیڈن نے کہا کہ امید ہے آپ لوگوں کی کرسمس بہترین انداز میں گزر رہی ہوگی جس پر جیرڈ نے بھی کہا کہ امید ہے آپ کی کرسمس بھی اچھی گزرے گی اور پھر طنزً کہا ’لیٹس گو برینڈن‘۔

خیال رہے کہ ’لیٹس گو برینڈن‘ کی اصطلاح قدامت پسندوں یعنی سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں کے لیے ایک سیاسی نعرہ ہے جو موجودہ امریکی صدر کے خلاف استعمال ہوتا ہے اور اس کا مفہوم ’جوبائیڈن دفع ہوجاؤ‘ سے جوڑا جاتا ہے۔

جیرڈ کا جملہ سن کر امریکی صدر بغیر کچھ سوچے آمادہ ہوگئے۔

لیٹس گو برینڈن ایک توہین آمیز جملے کے طور پر استعمال ہوتا ہے، اس کی ابتدا ستمبر میں ہوئی جب ایک رپورٹر کار ریس میں جتنے والے ڈرائیور برینڈن براؤن کا انٹرویو کررہا تھا اور اس دوران شائقین میں موجود ایک گروہ نے جوبائیڈن مخالف نعرہ لگانا شروع دیا جو کچھ اس طرح تھا کہ ’لیٹس گو برینڈن‘ اور پھر یہ ایک سیاسی نعرہ بن گیا۔

Comments

- Advertisement -