بدھ, مئی 13, 2026
اشتہار

شہری نے ڈاکو کو تھپڑ جڑ دیا، حواس باختہ ملزم سے گولی چل گئی (ویڈیو دیکھیں)

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شہرقائد کے علاقے فیڈرل بی ایریا میں ڈکیتی کی واردات پیش آئی، ملزم نے شہری کو طمانچہ مارا تو نوجوان نے بھی اسے جوابی تھپڑ جڑ دیا۔

تفصیلات کے مطابق فیڈرل بی ایریا بلاک 18 میں 3 مسلح ملزم موٹرسائیکل پر گھر کے باہر 3 شہریوں کو لوٹنے پہنچے، ڈاکوؤں کو دیکھ کر ایک نوجوان گھر کے اندر بھاگ گیا۔

ڈاکوؤں نے دو شہریوں کو اسلحہ کے زور پر لوٹا۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ واردات کے دوران ڈاکو شہری کو مارتا ہے تو پلٹ کر شہری بھی تھپڑ لگا دیتا ہے۔

ملزمان فرار ہونے لگے تو ایک ڈاکو سے غلطی سے گولی بھی چل گئی۔

خیال رہے کہ کراچی میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں دن بہ دن اضافہ ریکارڈ کیا جارہا ہے۔ گزشتہ روز لائنز ایریا میں ڈیلیوری بوائے کو لوٹ لیا گیا تھا۔

+ posts

نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی اور کرائم رپورٹر ہیں، وہ 14 سال سے زائد عرصے سے اپنے شعبے میں مصروف عمل ہیں اور انویسٹیگیٹو نیوز بریکنگ میں مہارت رکھتے ہیں، اور کراچی کے جرائم اور پولیس نظام سے متعلق گہری سمجھ بوجھ کے حامل ہیں۔

اہم ترین

نذیر شاہ

مزید خبریں