تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

حادثے میں دوست کی موت، بھارتی شہری نے اپنے عمل سے لوگوں کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا

بہار: بھارت میں شہری نے ایک ٹریفک حادثے میں دوست کی ناگہانی موت کے بعد ملازمت چھوڑ کر، آبائی زمین بیچ کر 50 ہزار ہیلمٹ خرید لیے اور بائیکرز میں تقسیم کر دیے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست بہار کے مدھوبنی کے رہنے والے رگھویندر کمار نے دوست کی حادثے میں موت کے بعد اپنی زمین بیچ کر لوگوں میں مفت ہیلمنٹ تقسیم کر دیے۔

ہیلمٹ مین کے نام سے مشہور ہونے والے رگھویندر نے اپنی آبائی زمین اس لیے بیچ دی تاکہ وہ موٹر سائیکل چلانے والوں کو ان کی حفاظت کے لیے ہیلمٹ دے سکیں، وہ اب تک 50 ہزار سے زائد ہیلمٹ تقسیم کر چکے ہیں۔

رگھویندر کمار نے اس سلسلے میں بتایا کہ 2014 میں گریٹر نوئیڈا ایکسپریس وے پر ان کے دوست کرشنا کو موٹر سائیکل پر حادثہ پیش آیا تھا، کرشنا نے ہیلمٹ نہیں پہنا تھا جس کے باعث اس کی موت واقع ہو گئی۔

رگھویندر کے مطابق اس حادثے نے انھیں جھنجھوڑ کر رکھ دیا تھا، اور تب انھوں نے فیصلہ کیا کہ وہ اب سڑکوں پر کسی کو مرنے نہیں دیں گے۔

انھوں نے کہا کہ میں نے سوچا اگر میں بغیر ہیلمٹ بائیک چلانے والے لوگوں کے لیے ہیلمٹ لوں تو اس طرح ان کی جان بچا سکتا ہوں، جس کے لیے میں نے پہلے کچھ زیورات بیچے، اور پھر میں نے اپنی آبائی زمین کو فروخت کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

دل چسپ بات یہ ہے کہ رگھویندر وارانسی میں آج کل پرانی اور استعمال شدہ کتابوں کے بدلے ہیلمٹ بانٹ رہے ہیں، یہ کتابیں وہ غریب طلبہ کو مفت میں فراہم کرتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -