تازہ ترین

شہری کو اسکی ہوشیاری ہی لے ڈوبی

اتفاق ٹاؤن میں ملازم نے غلطی سے کچرے کی باسکٹ میں چھپائے گئے لاکھوں مالیت کے زیورات اور نقدی کوڑے میں پھینک دیے۔

لوٹ مار کی وارداتوں سے لوگ اتنے خوفزدہ ہوچکے ہیں کہ اپنی قیمتی املاک وہاں چھپانے لگے ہیں جہاں لٹیروں کا دھیان ہی نہ جائے ایسا ہی کچھ اتفاق ٹاؤن کے رہائشی نے کیا لیکن اس کی یہ ہوشیاری اسے ہی لے ڈوبی اور لاکھوں کا نقصان دے گئی۔

ہوا کچھ یوں کہ پیرمحل کے محلہ اتفاق ٹاؤن میں ملازم نے کچرے سے بھری ٹوکری محلے کے کوڑے دان میں پھینک دی جب اہلخانہ کو علم ہوا تو ان کی تو ہاتھوں کے طوطے اڑ گئے۔

اہلخانہ نے بتایا کہ انہوں نے تحفظ کیلیے طلائی زیورات اور غیرملکی کرنسی کوڑے والی باسکٹ میں چھپادی تھی جس کا علم ملازم کو نہ تھا۔

ملازم نے جس باسکٹ کو کچرے سے بھرا سمجھا اس میں یہ دونوں چیزیں چھپی ہوئی تھیں لیکن لاعلم ملازم یہ باسکٹ محلے کے کوڑے دان میں ڈال آیا۔

جب اہلخانہ کو پتہ چلا تو وہ فوری طور پر اس کوڑے دان میں گئے جہاں نوکر نے باسکٹ خالی کی تھی لیکن انہیں بہت تلاش کے بعد وہاں سے صرف خالی پرس اور کپڑے ہی ملے۔

اہلخانہ کے مطابق کوڑے والی باسکٹ میں 9 ہزار برطانوی پاؤنڈ اور 24 تولہ طلائی زیورات چھپائے گئے تھے۔

طلائی زیورات اور نقدی کی مجموعی مالیت تقریباْ 60 لاکھ روپے بتائی جاتی ہے۔

Comments

- Advertisement -