نئی دہلی : ملازمت کے سلسلے میں بنگلورو منتقل ہونے والا شخص برسوں بعد چننئی لوٹا تو اپنے مکان کی جگہ کثیر المنزلہ فلیٹس دیکھ کر ہکا بکا رہ گیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں زمینوں پر قبضہ کرکے کثیر المنزلہ رہائشی و کمرشل عمارتیں تعمیر کرنے کا سلسلہ کو برسوں سے جاری ہے لیکن چننئی میں رہائشی کی زمین پر قبضہ کرکے غیر قانونی طور پر فلیٹس تعمیر کرنے والی کمپنی کے ایک فرد کو حراست میں لیا ہے۔
ناگالنگامورتی نامی شہری نے 1988 میں 24 اسکوائر فٹ کی زمین پر اس پر گھر تعمیر کیا تھا لیکن ملازمت کے سلسلے میں چھ سال بعد ہی اسے اہلخانہ کے ہمراہ بنگلورو منتقل ہونا پڑا تاہم اب ناگالنگامورتی واپس چننئی لوٹا اپنے مکان کی جگہ چھ منزلہ عمارت دیکھ کر حیران رہ گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق 42 سالہ کے راجہ مننار نامی شخص جو غیر قانونی طور پر زمین پر قبضہ کرکے فلیٹس بنانےوالے بلڈر کے ساتھ کام کرتا تھا کو گرفتار کرلیا، جس نے غیر قانونی طور پر 2400 اسکوائر فٹ کی جگہ پر قبضہ کرکے جعلی کاغذات بنوائے اور چھ منزلہ فلیٹس تعمیر کرلیے۔
متاثرہ شخص نے اپنے مکان کی جگہ کثیرالمنزلہ عمارت دیکھ کر پولیس نے دھوکہ دہی کی شکایت درج کرائی، جس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بلڈر کو گرفتار کرلیا۔