The news is by your side.

Advertisement

خانیوال میں نوجوان کو فون پر لڑکی سے دوستی مہنگی پڑگئی

خانیوال: صوبہ پنجاب کے شہر خانیوال میں نوجوان کو فون پر لڑکی سے دوستی کرنا مہنگا پڑ گیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق خانیوال میں نوجوان نے فون پر لڑکی سے دوستی کی اور اس کے بلانے پر چلا گیا جہاں اس کی درگت بنادی گئی۔

لڑکی سے ملنے جانے والے نوجوان کو شہریوں کی جانب سے جوتوں کے ہار پہنائے گئے اور منہ کالا کرکے گلیوں کے چکر لگوائے گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نوجوان کے اس اقدام پر شہریوں نے قانون اپنے ہاتھ میں لے کر نوجوان کو سرے بازار منہ کالا کرکے گھمایا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی جانچ کی جارہی ہے، نوجوان کے ساتھ توہین آمیز رویہ اختیار کرنے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

یاد رہے کہ اس سے قبل شجاع آبادمیں بہن سےتعلقات کےشبےپرنوجوان پرتشدد کیاگیاتھا۔  لڑکی کےبھائیوں نےاپنی عدالت لگالی۔ پولیس کے مطابق ندیم کوباندھ کر کھیتوں میں پھینک دیا۔

پولیس نےدعوی کیاہےکہ نوجوان لڑکا اپنی دوست سےملنےگیاتھا۔ پولیس نے واقعے کا مقدمے درج کرکے  لڑکی کے بھائیوں سمیت 5 افراد گرفتار  کرلیےتھے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں