تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

شہری ہوشیار! کرونا ویکسین کی فراہمی سے متعلق جعلی پیغامات گردش کرنے لگے

ریاض : سعودی عرب میں نوسرباز جعلی کرونا ویکسین کی فروخت میں بھی سرگرم ہوگئے، جعلی کرونا ویکسین فروخت کرنے والے میسجز منظر عام پر آگئے، سعودی حکام نے شہریوں کو خبردار کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی سائبر سیکیورٹی ماہرین نے شہریوں کو تنبیہ کی ہے کہ اپنے ذاتی ڈیٹا کی حفاظت یقینی بنائیں اور کرونا ویکسین سے متعلق موصول ہونے والے میسجز جھوٹ پر مبنی ہیں۔

سعودی وزارت صحت نے اپنے سوشل میڈیا پر پیج پر ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ اس ای میل ([email protected]) آئی ڈی سے کرونا ویکسین سے متعلق جعلی پیغامات موصول ہورہے ہیں لہذا لوگ ہوشیار رہیں۔

ٹوئٹ میں وزارت صحت نے واضح کیا کہ یہ پیغامات وزارت صحت یا کسی بھی سرکاری ادارے کی جانب سے نہیں چلائے جارہے، لوگ ویکسین لگوانے کیلئے بے چین ہیں جس کے باعث دھوکے باز افراد آن لائن ویکسین فروخت کرکے اٹھا رہے ہیں۔

وزارت صحت کا کہنا تھا کہ ریاست کے کسی بھی بازار میں تاحال کرونا ویکسین کی دستیاب نہیں ہے، صرف سرکاری اسپتالوں میں ویکسین فراہم کی جارہی ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ‘یہ جعلی ویب سائٹس کے فارم آپ سے آپ کا ای میل ایڈرس، شناختی کارڈ نمبر اور فون نمبر مانگیں گے۔ ان تمام (معلومات) کے ساتھ آپ کے بینک اکاؤنٹ، ای میل اور ابشر اکاؤنٹس تک رسائی حاصل کی جا سکتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس سے بچنے کے لیے اپنے پاسورڈ پابندی سے بدلیں اور ای میل چیک کرتے رہا کریں۔

Comments

- Advertisement -