تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

شہری ‘موت’ خرید لایا (کمزور دل حضرات نہ دیکھیں)

واشنگٹن: امریکی شہری اس وقت ہکا بکا رہ گیا کہ جب نئے خریدے گئے صوفے سے سانپ برآمد ہوا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ امریکا کی ریاست فلوریڈا میں پیش آیا، مذکورہ شخص لاعمل تھا کہ اس نے جو صوفہ خریدا اس میں سانپ چھپا ہوا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ کلیئر واٹر نامی شہر سے تعلق رکھنے والے فرد کے ہاں نئے صوفے سے تقریباً 5 فٹ سانپ برآمد ہوا، مقامی پولیس نے سانپ کو پکڑنے کے بعد فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر تصاویر بھی شیئر کردیں۔

Man Finds 5-Feet-Long Snake Hiding in His Newly Purchased Sofa. See Pics

انٹرنیٹ پر اس انوکھے واقعے اور سانپ کی تصاویر دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین کے بھی اوسان خطا ہوگئے۔

5-foot snake hiding inside brand-new sofa rescued. See VIRAL pics | News24

پولیس کا کہنا ہے کہ انہیں شہری نے اپنے گھر سانپ کی اطلاع دی تھی بعد ازاں اہلکار موقع پر پہنچے جہاں سے بوا نامی سانپ نکالا گیا، خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

اہلکاروں نے صوفے کو کمرے سے باہر نکال کر سانپ کو قابو کیا۔ شہری کا کہنا ہے کہ ممکنہ طور پر سانپ پہلے سے ہی صوفے میں موجود تھا جہاں سے میں لے کر آیا ہوں۔

ایک سوشل میڈیا صارف نے دلچسپ تبصرہ کیا کہ شہری ‘موت’ خرید کر گھر لے آیا۔

Comments

- Advertisement -