منگل, دسمبر 3, 2024
اشتہار

شہریوں نے ملزمان کا تعاقب کرنے والے اہلکاروں کو ہی پکڑ لیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی کے علاقے فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا میں شہریوں کو لوٹنے والے ملزمان کا تعاقب کرنے کے دوران لوگوں نے پولیس اہلکاروں کو ہی پکڑ لیا۔

پاور ہاؤس کے قریب ملزمان شہری سے لوٹ مار میں مصروف تھے کہ گشت پر مامور پولیس اہلکاروں کو دیکھتے ہی بھاگنے لگے۔ اہلکاروں نے ملزمان کا تعاقب کیا لیکن وہ فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا کی گلیوں میں فرار ہوگئے۔

اہلکاروں کے وہاں پہنچنے پر لوگوں نے ان ہی کو پکڑ لیا۔ پولیس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر اہلکاروں کو لوگوں سے چھڑایا۔

- Advertisement -

مزید پڑھیں: کراچی میں اسٹریٹ کرائم کیخلاف پولیس نے نئی حکمت عملی اختیار کرلی

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے میں ملوث 2 افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔

صورتِ حال کے بعد علاقہ مکینوں نے پاور ہاؤس کی سڑک پر احتجاج شروع کر دیا اور سہراب گوٹھ کی جانب جانے اور آنے والے راستے بند کر دیے۔ مظاہرے کی وجہ سے سڑک پر گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں۔

Comments

اہم ترین

سلمان لودھی
سلمان لودھی
سلمان لودھی اے آر وائی نیوز کراچی کے کرائم رپورٹر ہیں۔

مزید خبریں