The news is by your side.

Advertisement

لاک ڈاؤن: دوسرے صوبوں سے شہریوں کے پنجاب میں داخلے پر پابندی

لاہور: محکمہ داخلہ پنجاب نے لاک ڈاؤن سے متعلق شہریوں کے لیے خصوصی ہدایات جاری کردیں۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب میں کروناوائرس کے پیش نظر لاک ڈاؤن کا اعلان کردیا گیا ہے جس کا اطلاق کل سے ہوگا۔ محکمہ داخلہ کے ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ دوسرے صوبوں سے شہریوں کی پنجاب میں داخلے پر پابندی ہوگی۔

’’کوئی بھی شہری اپنے شہر سے دوسرے شہر نہیں جاسکتا، دوسرے صوبوں سے پنجاب میں آنے پر پابندی ہوگی، گھروں اور نجی مقامات پر کسی قسم کے اجتماعات کی اجازت نہیں ہوگی‘‘

ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ انتہائی ضروری مذہبی اجتماعات کی مختصر اجازت ملے گی، جنازہ میں شرکت کے لیے متعلقہ ایس ایچ او کی اجازت درکار ہوگی۔

پنجاب حکومت نے دو ہفتوں کے لیے صوبے میں لاک ڈاؤن کا اعلان کیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت کابینہ کمیٹی اجلاس کے بعد لاک ڈاؤن کا اعلان سامنے آیا۔

کروناوائرس: پنجاب حکومت کا صوبے میں 14 دن کے لیے لاک ڈاؤن کا اعلان

پنجاب میں لاک ڈاؤن کے دوران دواؤں اور اشیائے خورونوش کی دکانیں کھلی رہیں گی جبکہ حالات کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے ڈبل سواری پر پابندی ہوگی۔ لاک ڈاؤن کا اطلاق کل سے ہوگا۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں کروناوائرس کے مریضوں کی تعداد 242 ہے، لاہور میں 52 راولپنڈی اور جہلم میں 3،3 مریض ہیں۔ ملتان میں 2 اور سرگودھا میں بھی ایک مریض ہے۔

fb-share-icon0
Tweet 20

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں