اتوار, فروری 16, 2025
اشتہار

بجلی کے ستائے شہریوں کا بل گدھوں پر رکھ کر انوکھا احتجاج

اشتہار

حیرت انگیز

بجلی کے غیر معمولی بھاری بلوں کے خلاف عوام کا غم وغصہ بڑھتا جا رہا ہے جلال پور میں شہریوں نے بلز گدھوں پر رکھ کر انوکھا احتجاج کر ڈالا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان کی تاریخ کی مہنگی ترین بجلی کے بلوں پر کراچی تا خیبر عوام کا شدید احتجاج جاری ہے۔ تاجروں نے شٹر ڈاؤن ہڑتال کی دھمکی دے دی ہے تو کیا مرد وخواتین پیمانہ لبریز ہونے سب گھروں سے باہر نکل آئے ہیں اور بجلی کے بل جلا کر شدید احتجاج کررہے ہیں۔

بجلی بلوں کے خلاف احتجاج میں ہر گزرتے وقت کے ساتھ شدت آتی جا رہی ہے اور عوام کا غم وغصہ بڑھتا جا رہاا ہے جس کا وہ مختلف طریقوں سے اظہار کر رہے ہیں۔

جلال پور پیر والا میں بجلی کے بھاری بلوں کے خلاف شہریوں نے انوکھا احتجاج کیا اور بلوں کو گدھوں پر رکھ کر گشت کیا۔

شہریوں نے احتجاج کے دوران گدھوں کو سڑک پر لاکر ملتان روڈ کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا اور پاور سپلائی کمپنی کے خلاف شدید نعرے لگائے۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ حکومت نے ظلم کی انتہا کر دی ہے، اتنی مہنگائی میں دو وقت کی روٹی کھانا ہی مشکل ہو گیا ہے تو غریب عوام یہ بھاری بل کہاں سے ادا کریں۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ بلوں سے زائد اور ناجائز ٹیکس ختم اور یونٹ قیمتیں کم کی جائیں بصورت دیگر وہ بل ادا نہیں کریں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں