لاہور: ایف آئی اے نے زونل آفس میں خصوصی امیگریشن انفارمیشن آفس قائم کردیا، بیرون ملک سفر سے متعلق رہنمائی فراہم کی جائےگی۔
تفصیلات کے مطابق اب بیرون ملک سفر کرنے والے شہریوں کو رہنمائی فراہم کرنے کےلیے فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی نے زونل آفس میں خصوصی امیگریشن انفارمیشن آفس قائم کیا ہے، اس نئے آفس میں بیرون ملک سفر سے متعلق مکمل رہنمائی مہیا کی جائیگی۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب کے مسافروں پر کراچی ایئرپورٹ سے بیرون ملک سفر پر پابندی؟ ایف آئی اے کا اہم بیان آ گیا
امیگریشن قوانین، سفری تقاضوں، دستاویزات کی تصدیق کیلئےتربیت یافتہ عملہ تعینات کیا گیا ہے، امیگریشن انفارمیشن آفس عوامی سہولت، سروس ڈلیوری بہتر بنانے میں اہم سنگِ میل ثابت ہوگا۔
آفس کا مقصد شہریوں اور امیگریشن ڈیسک کے درمیان رابطہ مزید مؤثر بنانا ہے، شہری سفر سے قبل معلومات اور رہنمائی کیلئے آسان رسائی حاصل کرسکیں گے۔
بیرون ملک جانے والے حضرات یا کوئی بھی شہری جو معلومات حاصل کرنے کا خواہشمند ہو وہ امیگریشن سے متعلق رہنمائی کیلئے اس نمبر 04299203690 پر رابطہ کرسکتا ہے۔
انسانی اسمگلنگ میں معاونت کرنیوالے ایف آئی اے اہلکاروں کیخلاف بڑا فیصلہ
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


