پیر, فروری 16, 2026
اشتہار

موٹروے جانے والے شہری یہ احتیاط لازمی کریں، انتباہ جاری

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : صوبہ پنجاب کے مختلف شہروں میں شدید دھند کے باعث حدِ نگاہ انتہائی کم ہوگئی جس کے سبب موٹر وے متعدد مقامات پر ٹریفک کے لئے بند کر دی ہے۔

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق ممکنہ ٹریفک حادثات سے بچاؤ کیلیے لاہور اسلام آباد موٹروے ایم ٹو دھند کے باعث مکمل طور پر بند کردی گئی ہے۔

اس کے علاوہ ترجمان کا کہنا ہے کہ لاہور سیالکوٹ موٹروے ایم11 کالا شاہ کاکو سے سمبڑیال تک دھند کی وجہ سے بند کی گئی ہے۔

ان کے علاوہ لاہور کے ایسٹرن بائی پاس کو بھی دھند کی وجہ سے ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا ہے۔

ترجمان سینٹرل ریجن کے مطابق موٹرویز کی بندش کا مقصد عوام کی جان و مال کا تحفظ ہے، دھند میں لین کی خلاف ورزی حادثات کا سبب بن سکتی ہے۔

عوام خصوصاً ڈرائیور حضرات لین ڈسپلن پر سختی سے عمل کریں، شہری زیادہ تر دن کے اوقات میں موٹروے پر سفر کو ترجیح دیں۔

انہوں نے بتایا کہ دھند میں صبح 10 بجے تا شام 6 بجے محفوظ سفری اوقات ہیں، ڈرائیور حضرات فوگ لائٹس کا لازمی استعمال کریں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں