تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

سعودی عرب جانے کے خواہش مند شہری پہلے یہ ضرور جان لیں!

ریاض: سعودی محکمہ پاسپورٹ کی جانب سے ٹوئٹر کے ذریعے آن لائن وضاحتوں کا سلسلہ جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق مملکت کے محکمہ پاسپورٹ وامیگریشن(جوازات) نے ایک سوال پر وضاحت کی کہ جس ملک سے مسافر سعودی عرب آنا چاہتے ہیں وہ وہیں رہتے ہوئے پہلے ہوٹل قرنطینہ بک کرائیں۔

جوازات نے بتایا کہ مسافروں کو ایئرپورٹ سے ہی براہ راست ان کے بک کرائے گئے ہوٹلوں میں پہنچا دیا جاتا ہے جہاں ان کا پی سی آر ٹیسٹ کرایا جاتا ہے۔

سعودی محکمہ پاسپورٹ نے یہ بھی کہا کہ قرنطینہ کے پانچویں دن دوبارہ ان کا پی سی آر ٹیسٹ کرانے کے بعد رزلٹ نیگیٹو آنے پر ہی مسافروں کو قرنطینہ کی پابندی ختم کرنے کی اجازت ہوتی ہے۔

خیال رہے کہ سعودی عرب نے پاکستان سمیت 6 ممالک سے مسافروں کی براہ راست مملکت آنے پرپابندی ختم کردی ہے، پابندی والے ممالک میں افغانستان بھی شامل تھا۔

مذکورہ ممالک سے تمام ویزا ہولڈرز براہ راست سعودی عرب آسکتے ہیں تاہم جن کی ویکسینیشن نہیں ہوئی انہیں مملکت آنے پر 5 دن قرنطینہ کرنا ہوگا۔

Comments

- Advertisement -