تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

شہریت کا متنازع بل ،امریکی کمیشن کا بھارتی وزیرداخلہ امیت شاہ پرپابندی کا مطالبہ

واشنگٹن : امریکا کے فیڈرل کمیشن برائے عالمی مذہبی آزادی کا کہنا ہے بھارت میں ترمیمی شہریت کا بل منظورہونے کے بعد امریکی حکومت بھارتی وزیرداخلہ امیت شاہ پرپابندی عائد کرے۔

تفصیلات کے مطابق امریکا کے فیڈرل کمیشن برائے عالمی مذہبی آزادی نے بھارتی لوک سبھا میں شہریت کے متنازع ترمیمی بل کی مںظوری پر ردعمل کااظہار
کرتے ہوئے کہا متنازع بل کی بھارتی ایوان میں منظوری تشویش کا باعث ہے ، امریکی حکومت بل پیش کرنے والے بھارتی وزیرداخلہ امیت شاہ پرپابندی لگائے۔

امریکی کمیشن کا کہنا تھا کہ ترمیمی بل غلط سمت میں خطرناک قدم ہے، مذہب کی بنیاد پرمسلمانوں کوبل میں شامل نہیں کیا گیا، بھارتی حکومت ایک عشرے سے کمیشن کی رپورٹس نظراندازکررہی ہے۔

مزید پڑھیں :  مسلمانوں کے سوا تارکین وطن کو بھارتی شہریت دینے کا ترمیمی بل منظور

یاد رہے بھارتی پارلیمنٹ نے شہریت کا متنازع بل منظورکیا تھا،  بھارتی لوک سبھا میں شہریت کا متنازع بل بھارتی وزیرداخلہ امیت شاہ نے پیش کیا تھا ، بل میں مسلمانوں کے علاوہ دیگرتارکین وطن کوشہریت دینے کی اجازت دی گئی ، جس کے حق میں 293ووٹ آئے جبکہ 82اراکین اسمبلی نے اسے مسترد کردیا۔

ترمیمی شہریت بل سے آسام میں کئی دہائیوں سے رہائش پذیرلاکھوں بنگالی مسلمان سب سے زیادہ متاثرہوں گے۔

وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ پڑوسی ممالک میں مسلمانوں کے خلاف مذہبی ظلم وستم نہیں ہوتا ہے، اس لئے اس بل کا فائدہ انہیں نہیں ملے گا، اگرایسا ہوا تویہ ملک انہیں بھی اس کا فائدہ دینے پر غور کرے گا۔

Comments

- Advertisement -