موہن جودڑو میں کھدائی کے دوران شہر کی حفاظتی دیوار دریافت کرلی گئی ، کچی اینٹوں سے بنی حفاظتی دیوارشہر کے گرد قائم ہونے کے شواہد ملے۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ نوادرات وآرکیالوجی سندھ کی موہن جودڑو میں کھدائی کے دوران پیشرفت سامنے آئی۔
سندھ کے قدیم شہر موہن جودڑو میں شہر کی حفاظتی دیوار دریافت کرلی گئی ، ماہرین نے موہن جودڑو کے مرکزی شہر کے گرد فصیل دریافت کرلی۔
کھدائی میں کچی اینٹوں سے بنی حفاظتی دیوار شہر کے گرد قائم ہونے کے شواہد ملے۔
موہن جودڑو پر پاک امریکا مشترکہ آثار قدیمہ مشن کے تحت کھدائی جاری ہے ، امریکی پروفیسر جوناتھن مرک کی نگرانی اور علی لاشاری کی سربراہی میں ماہرین کی ٹیم مصروف ہیں۔
ماہرین کے مطابق دریافت شدہ ڈھانچہ شہر کی حفاظتی فصیل ہے ، فصیل تجارت کے نظام ، آمدورفت کنٹرول اور شہری انتظام کیلئے بنائی گئی۔
دریافت موہن جودڑو کے شہری منصوبہ بندی نظام کو واضح کرتی ہے ، وزیرثقافت سندھ سید ذوالفقار علی شاہ نے ماہرین کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا دریافت سندھ کے تاریخی ورثے کی عالمی اہمیت اجاگر کرتی ہے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


