پیر, جون 15, 2026
اشتہار

بھارت میں چلی صرف 50 روپے میں ایک شہر سے دوسرے شہر پہنچنے والی ٹرین

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی شہری اب صرف 50 روپے میں ایک سے دوسرے شہر جانے والی ٹرین سے استفادہ حاصل کرسکیں گے۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس ریپڈیکس نامی ٹرین کو خصوصی طور پر ڈیزائن کیا گیا ہے جبکہ اس میں سفر کرنے والے مسافروں کے لیے جدید سہولیات بھی متعارف کرائی گئی ہیں۔

مذکورہ ٹرین دہلی سے میرٹھ کے درمیان چلے گی، یہ دوران سفر مسافروں کی ضروریات کا خیال رکھتے ہوئے بنائی گئی ہے۔ اس ٹرین کی زیادہ سے زیادہ رفتار 180 کلو میٹر فی گھنٹہ ہے۔

ریپڈیکس ٹرین کا کم سے کم کرایہ 20 روپے جب کہ اس کا زیادہ سے زیادہ کرایہ 50 روپے مقرر کیا گیا ہے۔ ٹرین کی ہر سیٹ پر موبائل اور لیپ ٹاپ چارجنگ ساکٹ بھی موجود ہے۔

اس کے علاوہ مفت وائی فائی کی سہولت بھی ٹرین میں دستیاب ہے۔ ہرکوچ میں چھ سی سی ٹی وی کیمرے لگائے گئے ہیں۔ ریپڈ ٹرین کے دہلی اور میرٹھ کے درمیان پانچ اسٹیشن ہونگے۔

فی الحال یہ ٹرینیں 82 کلو میٹر طویل دہلی، میرٹھ، غازی آباد کوریڈور پر دوہائی سے صاحب آباد کے درمیان 17 کلو میٹر کے حصے پر چلیں گی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں