بدھ, جنوری 21, 2026
اشتہار

مشکوک لائسنس : غیر ملکی ایئرلائن میں کام کرنے والے پاکستانی پائلٹس کیلئے اچھی خبر

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : سول ایوی ایشن اتھارٹی نے غیر ملکی ایئرلائن میں کام کرنے والے اکیس پاکستانی پائلٹس کو کلیئر قرار دے دیا، جس میں 18 پائلٹس اومان کی ایئر لائن اور 3 کا ہانگ کانگ ایئر لائن سے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق غیر ملکی ایئرلائن میں کام کرنے والے پائلٹس کیلئے اچھی خبر آگئی ، پائلٹس کے مشکوک لائسنس کے معاملہ پر اومان کی سلام ایئر میں کام کرنے والے 18 پاکستانی پائلٹس کے لائسنس کی وضاحت طلب کی تھی۔

اومان کی سی اے اے سلام ائیر میں کام کرنے والے پاکستانی پائلٹس کے لائسنس کی تصدیق کے لیے ڈی جی سی اے اے کو خط لکھا تھا ، امانی سی اے اے کے مطابق اومان کی ایئر لائن سلام ایئر
کے 18 پاکستانی پائلٹس کے لائسنس کی تصدیق کی جائے، جن میں کیپٹن فواد شہاب، شیخ سیف اللہ، محمد بلال ملک، محمد جاوید، محمد راشد کے لائسنس سے متعلق تصدیق اور وضاحت طلب کی۔

ڈی جی سول ایوی ایشن نے جوابی خط میں پاکستانی 18 پائلٹس کے لائسنس کو کلئیر قرار دے دیا۔

دوسری جانب تین پاکستانی پائلٹس ہانگ کانگ ایئر لائن کے ہیں پائلٹس کی لائسنس کی تصدیق کیلئے ہانگ کانگ کی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ڈی جی سی اے اے کو خط لکھا تھا ، فرانزک آڈٹ کے بعد تینوں پائلٹس کو بھی کلیر قرار دیا گیا ہے کہ ان کے لائسنس اصلی تھے۔

+ posts

محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں