بدھ, نومبر 13, 2024
اشتہار

فٹبال فیڈریشن تنازعے کے بھیانک اثرات سامنے آنے لگے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : پاکستان فٹبال فیڈریشن اور فیفا نارملائزیشن کمیٹی کے درمیان جاری تنازعے کے بھیانک اثرات سامنے آنا شروع ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق فیفا نارملائزیشن کمیٹی اور پاکستان فٹبال فیڈریشن کے درمیان جاری تنازعے سے تنگ آکر سول ایوی ایشن نے اپنی فٹبال ٹیم کو ختم کردیا ہے۔

اہم ترین ادارے کی جانب سے ختم کی گئی ٹیم میں کھلاڑی و آفیشلز سمیت تئیس افراد شامل تھے۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ سول ایوی ایشن فٹ بال ٹیم نے کراچی سمیت ملک میں ہونے والے کئی بڑے ٹورنامنٹ میں کارکردگی کے جوہر دکھائے اور متعدد بار ٹرافیاں بھی اپنے نام کر رکھی ہے، گذشتہ سال دسمبر میں لاہور میں کھیلے گئے چيلنج کپ ٹورنامنٹ ميں سول ايوی ايشن ٹيم نے افغان فٹبال کلب کو چار صفر سے شکست دی تھی۔

یاد رہے رواں سال اپریل میں فٹبال کی عالمی فیڈریشن (فیفا) کی بیورو آف کونسل نے پاکستان کی رکنیت کو معطل کردیا تھا، معطلی سے قبل فیفا نے پاکستان کو وارننگ دی تھی کہ اسکی نامزد کردہ نارملائزیشن کمیٹی کے کام میں مداخلت نہ کی جائے لیکن پاکستان فٹبال فیڈریشن کے اشفاق گروپ نے فٹبال ہاؤس پر قبضہ ختم نہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان فٹبال فیڈریشن اور فیفا میں تنازع، ٹیموں کا میچز کھیلنے سے انکار

معطلی کی وجہ سے پاکستان کو فیفا کی فنڈنگ ملنا ختم ہوئی اورپاکستان بین الاقوامی مقابلوں میں بھی حصہ نہیں لے سکتا۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں