جمعرات, فروری 13, 2025
اشتہار

سول ایوی ایشن نے ڈومیسٹک فلائٹس کی اچانک منسوخی کا نوٹس لے لیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: سول ایوی ایشن نے ملک کے مختلف ائیرپورٹس پر اندرون ملک جانے والی پروازوں کی اچانک منسوخی ‏کے معاملے کا نوٹس لے لیا۔

سول ایوی ایشن (سی اے اے) نے پی آئی اے سمیت چار ائیر لائن کو نوٹس جاری کر دیا۔ ڈائریکٹر ایئرٹرانسپورٹ ‏کی جانب سے پی آئی اے، سرین ائیر، ائیر بلیو اور ائیر سیال کو نوٹس جاری کئے گئے ‏

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ ڈومیسٹک پروازوں کی منسوخی سے متعلق مسافروں کی جانب سے شکایات موصول ‏ہوئیں، آپریٹرز آپریشنل وجوہات اور دیگر بہانے کی بنیاد پر پروازوں پر بین الاقوامی طیارے استعمال ہوئے۔

سی اےاے کے مطابق قومی ائیرلائن کی جانب سے 417 میں 130 شیڈول پروازیں منسوخ کی گئی، سرین ‏ائیرلائن نے117، ائیربیلو نے86 اور ائیر سیال نے 50 پروازیں منسوخ کی۔

سی اےا ے نےشیڈول پروازوں کی منسوخی سے متعلق ضابطہ اخلاق واضح کردیا۔ انٹرنیشنل چارٹرڈ پروازوں ‏کی اجازت مانگنے سے قبل ایئرلائن آپریٹرز متعلقہ دفتر کو حلف نامہ پیش کریں گے، شیڈول ڈومیسٹک پروازیں ‏باقاعدگی اور پابندی وقت کے ساتھ بالترتیب 90 اور 80 فیصد کے ساتھ چلایا جائے۔
‏ ‏
سی اے اے نے ہدایت کی ہے کہ تکنیکی وجوہات یا مجبوری کی صورتحال میں ڈومیسٹک پروازوں کی منسوخی ‏کی اجازت سی اےاے سے طلب کی جائے ائیرلائن آپریٹرز عوام کو سفری سہولت فراہم کرنے میں اپنی ذمہ ‏داریوں کو پورا کریں۔

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں