مکہ مکرمہ: سعودی عرب میں جنرل ڈائریکٹیوریٹ آف سول ڈیفنس (شہری دفاع) کی جانب سے رواں سال حج سیزن کی تیاریوں کے حوالے سے مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں عارضی مراکز کو فعال کر دیا گیا ہے۔
سعودی خبررساں ایجنسی کے مطابق مملکت کے تمام سرکاری ادارے حج سیزن کے آغاز سے ہی عازمین حج خدمت کے لیے مصروف ہو جاتے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق مختلف اداروں کی جانب سے مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے علاوہ دونوں مقدس شہروں کے درمیان راستوں پر بھی خصوصی مراکز قائم کیے جاتے ہیں۔
جنرل ڈائریکٹریٹ آف سول ڈیفنس کا اس ضمن میں کہنا ہے کہ حج سیزن کے دوران عازمین حج کی سکیورٹی اور سلامتی کے پیش نظر مختلف مقامات پر 27 سیزنل مراکز قائم کیے گئے ہیں جہاں اعلٰی تربیت یافتہ عملے کو 24 گھنٹے کی بنیاد پر تعینیات کیا گیا ہے۔
سیزنل مراکز کا براہ راست و مستقل رابطہ مرکزی کنٹرول روم سے ہے جہاں سے کسی بھی ہنگامی حالت سے نمٹنے کے لیے فوری طورپر علاقائی مراکز کو ہدایات ارسال کی جاتی ہیں۔
سعودی عرب: جعلی حج پرمٹ بنانیوالے 18 غیر ملکی گرفتار
واضح رہے کہ حج ایام کے دوران بھی شہری دفاع کے اضافی یونٹ مشاعر مقدسہ (منی، عرفات اور مزدلفہ) میں تعینات ہوتے ہیں تاکہ کسی بھی ہنگامی حالت میں امدادی کارروائیوں میں تاخیر نہ ہو۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


