تازہ ترین

پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا اہم بیان

اسلام آباد : پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے...

ملازمین کے لئے خوشخبری: حکومت نے بڑی مشکل آسان کردی

اسلام آباد: حکومت نے اہم تعیناتیوں کی پالیسی میں...

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

وہ پُل جس کی تعمیر مکمل ہونے سے پہلے گھر آباد ہوگیا

عام طور پر محبت کا اظہار کرنے کے لیے لوگ رومانوی مقامات یا لمحات کا انتظار کرتے ہیں مگر امریکی ریاست نیو یمپشائر میں سول انجینئر نے پل کی تعمیر کے دوران اپنی ساتھی سے محبت کا اظہار کر کے سب کو حیران کردیا۔

رپورٹ کے مطابق ڈان ڈیل توفو  اور اُن کی ساتھی جولیا کالمیرٹین پیشے کے اعتبار سے سول انجینئر ہیں اور دونوں ایک دوسرے کو یونیورسٹی دور سے ہی جانتے ہیں۔

دونوں نے ایک ساتھ ایک ہی یونیورسٹی میں اپنی تعلیم مکمل کی اور پھر ایک ہی کمپنی میں بطور سول انجینئر ملازمت اختیار کی۔

ڈیل توفو نے اپنے ساتھیوں کو پہلے ہی اپنے پروگرام کا بتادیا تھا اس لیے انہوں نے اس لمحے کو یادگار بنانے کے لیے کیمرے کا انتظام کر کے رکھا ہوا تھا۔

جولیا جیسے ہی وہاں پہنچیں تو ڈیل نے انہیں مخاطب کیا جس پر وہ سمجھیں کہ شاید کسی کام سے بلا رہے ہیں، جیسے ہی خاتون پیچھے گھومیں تو سول انجینئر نے گھٹنوں کے بل بیٹھ کر انہیں شادی کی پیش کش کی۔

خاتون یہ منظر دیکھ کر خود بھی حیران رہ گئیں اور پھر انہوں نے اپنے ساتھی کی پیش کش کو قبول کیا۔

ڈیل کے ساتھیوں کا کہنا تھا کہ پُل کی تعمیر سے پہلے ایک گھر آباد ہوگیا، یہ منصوبہ کمپنی اور ہمارے ساتھیوں کے لیے بہت ہی مبارک ہے۔

Comments

- Advertisement -