وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ نوجوانوں کااخلاقی معیاربلندکرناہماری ترجیح ہے طلبہ کاانتخاب ہے کہ وہ جس شعبےمیں چاہیں مہارت حاصل کریں۔
نیشنل مینجمنٹ کورس کے افسران سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ سرکاری ملازمین عوامی خدمت کی بڑی ذمہ داری نبھاتےہیں ترقی اور عزت کمانےکا راستہ ہمیشہ چیلنجز سے بھرا ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کااخلاقی معیار بلندکرنا ہماری ترجیح ہے آپ کےسامنےبطورفیصلہ ساز ہمیشہ دو ہی راستےہوں گے ایک راستہ پیسہ کمانےکا جو بدعنوانی اورتباہی کی طرف لےجاتا ہے دوسرا راستہ عزت اور ترقی کا ہےجو چیلنجز سے بھرا ہوا ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ ہمارےنظام تعلیم نےطبقاتی تفریق پیداکی ہے حکومت ملک بھرمیں یکساں نصاب لارہی ہے طلبہ کاانتخاب ہےکہ وہ جس شعبےمیں چاہیں مہارت حاصل کریں رحمت للعالمین اتھارٹی کا مقصد معاشرے کے اخلاقی معیارکوبلندکرنا ہے اتھارٹی تحقیق کرےگی اورنبیﷺکی زندگی پرمبنی رہنمائی فراہم کرے گی۔
"Civil servants bear a huge responsibility to serve the public,"
– Prime Minister @ImranKhanPTI"The path to progress and earning respect is always full of challenges" : The PM
"Raising moral standards of youth is our priority" : the PM pic.twitter.com/Jv28hseEET
— Prime Minister's Office (@PakPMO) December 9, 2021
ان کا کہنا تھا کہ بچوں کوموبائل فون کےذریعےہرقسم کےمواد تک رسائی حاصل ہے غلط مواد ناپختہ ذہن کے لیے غلط فہمیوں اورانتہا پسندی کو ہوا دیتا ہے حکومت ہمارےنوجوانوں اوربچوں کو ایک متبادل فراہم کرےگی طاقت کااستعمال انتہاپسندی کےخاتمےکاحل نہیں ہے نوجوانوں میں اخلاقی اقدارکوفروغ دےکرروادار معاشرہ تشکیل دیں گے۔
وزیراعظم نے واضح کیا کہ سابقہ حکومتوں کی بدعنوانی کی وجہ سےقرضےورثےمیں ملے لیکن کورونا کے باوجود پاکستان نے اپنی معیشت کو کامیابی کےساتھ سنبھالا، حکومت کی کاروبارمیں آسانی کی پالیسی سےمعاشی اشاریےمثبت ہوئے توانائی اورپانی کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے 10 ڈیم کی تعمیرشروع کی معاشی ترقی اورخوشحالی کاحصول ایک بتدریج عمل ہے حکومت طویل المدتی اصلاحات کےنفاذ کےلیےپرعزم ہے پاکستان جلدخطےکااہم لیڈرملک بن جائے گا جیسا70کی دہائی میں تھا۔