ہفتہ, نومبر 2, 2024
اشتہار

چیف جسٹس نے دھرنوں میں ہونے والی توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کا نوٹس لے لیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد ملک بھر میں دھرنوں میں ہونے والی توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کا نوٹس لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد ملک بھر میں دیے جانے والے دھرنوں میں توڑ پھوڑ  پر چیف جسٹس پاکستان نے نوٹس لے لیا۔

[bs-quote quote=”وفاق اور صوبائی حکومتیں 3 دن میں نقصان کا تخمینہ لگا کر آگاہ کریں” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″ author_name=”میاں ثاقب نثار” author_job=”چیف جسٹس پاکستان”][/bs-quote]

- Advertisement -

سپریم کورٹ سے جاری اعلامیے کے مطابق چیف جسٹس نے وفاق اور صوبائی حکومتوں سے مظاہروں کے دوران ہونے والے نقصان پر 3 دن میں رپورٹ مانگ لی۔

چیف جسٹس نے کہا کہ وفاق اور صوبائی حکومتیں 3 دن میں نقصان کا تخمینہ لگا کر آگاہ کریں۔ خیال رہے کہ دھرنوں میں نجی و سرکاری املاک کو شدید نقصان پہنچایا گیا۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ چیف جسٹس ثاقب نثار نے ملک بھر میں جلاؤ گھیراؤ کے متاثرین کے نقصان کی تلافی کے لیے نوٹس لیا ہے۔

خیال رہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے ردِ عمل میں دیے جانے والے دھرنوں میں عوامی اور سرکاری املاک کو شدید نقصان پہنچایا گیا، شہر بند ہونے کی وجہ سے کاروبار ٹھپ ہو گئے جس سے تاجروں کو اربوں کا نقصان ہوا۔


یہ بھی پڑھیں:  دھرنوں کے دوران جلاؤ گھیراؤ: 2 روز میں ایک ہزار سے زائد افراد گرفتار


تاہم شر پسندوں کے خلاف ملک بھر میں کریک ڈاؤن کیا گیا، تصاویر اور فوٹیج کی مدد سے ملک بھر سے ایک ہزار سے زائد افراد گرفتار کیے جا چکے ہیں، گرفتاریاں وزارتِ داخلہ کی ہدایت پر کی گئیں۔

گرفتار افراد پر جلاؤ گھیراؤ اور نجی و سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کے مقدمات درج ہیں، جب کہ پولیس پر حملہ آور اور فائرنگ کرنے والے افراد پر اے ٹی سی کے تحت مقدمات ہیں جب کہ تین ہزار سے زائد افراد کے خلاف پرچے کٹ چکے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں