The news is by your side.

Advertisement

شریف برادران کی اینٹ سے اینٹ بجا دیں گے،اعجازچوہدری

لاہور : پاکستان تحریک انصاف کا پیدل مارچ صوبائی صدر اعجاز چوہدری کی قیادت میں سادھوکی پہنچ گیا ہے جب کہ کل گوجرانوالہ میں سارا دن احتجاج ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے صدر اعجاز چوہدری نے اسلام آباد میں تحریک انصاف کے یوتھ کنونشن پر پولیس کے چھاپے اور کارکنان کی گرفتاری پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ملک میں جمہوریت کے منافی اقدامات کو نہیں چلنے دیں گے کارکنان کے ساتھ بربریت کا مظاہرہ کرنے والے شریف برادران کی اینٹ سے اینٹ بجا دیں گے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنمااعجاز چوہدری کی قیادت میں لاہور سے پیدل چلنے والا قافلہ ‘سادھوکی’ پہنچ گیا ہے جہاں مقامیرہنماؤں اور کارکنان کی بڑی تعداد نے ان کا شاندار استقبال کیا اور شرکاء پر گل پاشی کی۔

اس موقع پر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی صدر اعجاز چوہدری کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں دفعہ 144 لگا کر کارکنوں کو سڑکوں پر گھسیٹا جا رہا ہے ، تشدد کے بد ترین واقعہ میں پولیس نے خواتین اور ممبران اسمبلی کو بھی نہیں چھوڑا اور 150 سے زائد کارکنان کو بلا جواز گرفتار کر لیا ہے۔

اس لیے کارکنان تیار ہو جائیں اور عمران خان کی کال پر کل گوجرانوالہ میں یوم احتجاج منایا جائے گا اور پنجاب حکومت کے غیر آئینی اور غیر قانونی اقدام کے خلاف بھرپور احتجاج کیا جائے گا۔

اپنے خطاب میں چوہدری اعجاز نے مزید کہا کہ دو نومبر کو شریف برادران کی اینٹ سے اینٹ بجا دیں گے،انہوں نے بتایا کہ لاہور سے چلنے والا یہ پیدل مارچ اپنے مقررہ منازل طے کرتا ہوا صبح دس بجے گوجرانوالہ پہنچے گا۔

 

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں