کراچی : چیف جسٹس آصف سعیدخان کھوسہ 14 اور 15 مارچ کو سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں کرمنل نوعیت کے مختلف مقدمات کی سماعت کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آصف سعیدخان کھوسہ کراچی پہنچ گئے، چیف جسٹس کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ 14 اور 15 مارچ کوسماعت کرے گا، بینچ میں چیف جسٹس آصف سعیدخان کھوسہ اورجسٹس فیصل عرب شامل ہیں۔
چیف جسٹس آصف سعیدخان کھوسہ سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں کرمنل نوعیت کے مختلف مقدمات کی سماعت کریں گے۔
یاد رہے گذشتہ ماہ 23 فروری کو چیف جسٹس آف پاکستان کا عہدہ سنبھالنے کے بعدچیف جسٹس آصف سعیدخان کھوسہ پہلی بار کراچی پہنچے تھے، ان کا استقبال سندھ ہائی کورٹ کےچیف جسٹس احمدعلی شیخ نےکیا تھا اور چیف جسٹس نے سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اور دیگرججز سے ملاقات کی تھی۔
مزید پڑھیں : چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کراچی پہنچ گئے
دورے کے دوران چیف جسٹس کی سربراہی میں سندھ ہائی کورٹ میں اہم اجلاس ہوا تھا، جس میں پرانے مقدمات کو جلد نمٹانے اور عدالتی اصلاحات سے متعلق امور زیرغور آئے تھے۔
چیف جسٹس نے 25 اور 26 فروری کوکراچی رجسٹری میں مقدمات کی سماعت کی تھی، 3 رکنی بینچ میں جسٹس مظہرعالم اور جسٹس سجادعلی شاہ شامل تھے۔
خیال رہے چیف جسٹس آف پاکستان کا عہدہ سنبھالنے کے بعدجسٹس آصف سعید کھوسہ کا دوسرادورہ کراچی ہے۔
یاد رہے 18 جنوری چیف جسٹس آف پاکستان کے عہدے کا حلف اٹھایا تھا اورحلف اٹھاتے ہی عدالت لگا کر ایک گھنٹے کے اندر پہلے مقدمے کا فیصلہ سنادیا تھا۔