تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

سندھ ہائیکورٹ میں ججز کی تقرری: جوڈیشنل کمیشن کسی نتیجے پر نہ پہنچ سکا

اسلام آباد: سندھ ہائیکورٹ میں ججز کی تقرری کے معاملے پر جوڈیشنل کمیشن کسی نتیجے پر نہ پہنچ سکا۔

اے آر وائی نیوز رپورٹ کے مطابق چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطابندیال کی زیرصدارت جاری جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ختم ہوگیا ہے، اجلاس میں سندھ ہائیکورٹ میں 7 ججز کی تعیناتی پر غور کیا گیا۔

پانچ گھنٹے تک جاری رہنے والے اجلاس میں ججز کی تعیناتی کے معاملے پر جوڈیشنل کمیشن کسی نتیجے پر نہ پہنچ سکا، جس کے باعث ججز کی تعیناتی کا معاملہ مؤخر کردیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں ویڈیولنک ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا، چیف جسٹس عمر عطا بندیال نےاجلاس میں ویڈیو لنک سے شرکت کی، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے اسپین اور اٹارنی جنرل اشتر اوصاف نے لاہور سے بذریعہ ویڈیو لنک اجلاس میں شرکت کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں جوڈیشل کمیشن رولز میں ترامیم پر بھی مشاورت کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ بار کونسل کا ہائیکورٹ میں ججز کی تقرری کی سفارش پر تحفظات کا اظہار

خیال رہے کہ سندھ بار کونسل نے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطابندیال کو خط لکھ کر سندھ ہائیکورٹ میں ججز کی آسامیوں پر تقرری کی سفارش پر تحفظات کا اظہار کیا تھا۔

Comments

- Advertisement -