The news is by your side.

Advertisement

پشاور کی تمام شاہراؤں‌ سے رکاوٹیں‌ اور چیک پوسٹیں ختم کرنے کا حکم

پشاور: چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے خیبرپختونخواہ کے دارالحکومت میں عوامی شاہراؤں پر لگی رکاوٹیں فوری طور پرہٹانے اور چیک پوسٹیں ختم کرنے کا حکم جاری کردیا۔

پشاور سپریم کورٹ رجسٹری میں سماعت کے دوران چیف جسٹس نے حکم دیا کہ باڑہ گیٹ، شامی روڈ پر لگائے جانے والے ناکے ختم ہوگئے تاہم شہر کی کچھ سڑکیں ابھی بھی بند ہیں، ایسی تمام سڑکوں کو فوری طور پر کھولا جائے۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ صوبائی دارالحکومت سے فوری طور پر چیک پوسٹیں ختم کی جائیں جس پر چیف سیکریٹری نے استدعا کی کہ شہر میں ابھی بھی چیک پوسٹوں کی ضرورت ہے۔

مزید پڑھیں: حمزہ شہباز کے گھرکے باہرسے رکاوٹیں فوری ہٹائی جائیں:چیف جسٹس

چیف جسٹس آف پاکستان کا کہنا تھا کہ شہر میں صرف ضرورت کے مطابق چند ہی چیک پوسٹیں باقی رہنی چاہیں باقی 48 گھنٹوں کے اندر غیر ضروری چیک پوسٹوں اور بند سڑکوں کو فوری کھول دیا جائے۔

جسٹس ثاقب نثار نے چیف سیکریٹری کو ہدایت کی کہ شہر میں کسی بھی سڑک پر عوام کو آمد ورفت کا مسئلہ نہیں ہونا چاہیے اور اگر سیکیورٹی کے حوالے سے مسائل موجود ہیں تو صوبائی حکومت عدالت کو آگاہ کرے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل چیف جسٹس آف پاکستان نے پنجاب کی اہم شاہراؤں اور خصوصاً سابق وزیراعظم میاں محمد نوازشریف کی رہائش گاہ کے ارد گرد غیر ضروری رکاوٹیں ختم کروائیں تھیں۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں