تازہ ترین

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

شہباز شریف کو سرکاری اشتہار کے پیسے قومی خزانے میں جمع کروانے کا حکم

لاہور: چیف جسٹس نے سرکاری اشتہارات از خود نوٹس کیس میں وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو سرکاری اشتہار کے 55 لاکھ روپے قومی خزانے میں جمع کروانے کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے سرکاری اشتہارات از خود نوٹس کیس کی سماعت کی۔

عدالت نے سرکاری اشتہارات کی تقسیم کے معاملے پر پنجاب حکومت، مسلم لیگ ن، وزیر اعلیٰ اور اے پی این ایس کو نوٹسز جاری کر دیے۔

سیکریٹری انفارمیشن نے عدالت کو بتایا کہ ایک مہینے میں 12 کروڑ روپے کے اشتہارات دیے گئے جس پر چیف جسٹس نے قرار دیا کہ اس طرح تو ایک سال میں ڈیرھ ارب روپے کے اشتہارات بنتے ہیں۔ بتایا جائے کہ اشتہار دینے کے لیے کیا معیار اور طریقہ کار اختیار کیا گیا۔

اس موقع پر کمرہ عدالت میں وزیر اعلیٰ کی تصویر والا اشتہار دکھایا گیا جس پر عدالت نے استفسار کیا کہ اس اشتہار پر کتنی لاگت آئی۔

چیف سیکریٹری پنجاب نے بتایا کہ اس اشتہار پر 55 لاکھ روپے ادا کیے گئے. اس کا مقصد 5 سالہ ترقی بتانا تھا۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ اس پیسے سے بہت سے غریبوں کی ادویات آسکتی تھیں، 55 لاکھ اشتہار پر خرچ کردیے کیا یہ بادشاہت ہے۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن قریب ہے اور سرکاری خزانے سے اشتہار چلائے جا رہے ہیں اگر باقی دنیا میں ایسا ہوتا ہے تو بتایا جائے۔

عدالت نے حکم دیا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب اشتہار پر اٹھنے والے 55 لاکھ روپے اپنی جیب سے ادا کریں۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -
عابد خان
عابد خان
عابد خان اے آروائی نیوز سے وابستہ صحافی ہیں اور عدالتوں سے متعلق رپورٹنگ میں مہارت کے حامل ہیں