بدھ, نومبر 13, 2024
اشتہار

میری صحت ٹھیک ہے، کل سے کیسز کی سماعت کروں گا،چیف جسٹس ثاقب نثار

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار نے اسپتال سے ڈسچارج کے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے طبیعت بہترہےکل سےکیسز کی سماعت کروں گا۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار انجوپلاسٹی کے بعد اسپتال سے ڈسچارج ہوکر گھر روانہ ہوگئے، رونگی کے دوران میڈیا کو اسپتال کے گیٹ پر دیکھ کر چیف جسٹس اپنی گاڑی سے باہر آکر صحافیوں سے مصافحہ کیا۔

چیف جسٹس نے غیر رسمی بات چیت کے دوران صحافیوں کو بتایا کہ میری صحت ٹھیک ہے، کل سے کام شروع کروں گا۔

- Advertisement -

چیف جسٹس کی اتوار کے روز دل کی تکلیف کے باعث راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی لایا گیا ، جہاں ڈاکٹرز ان کا طبی معائنہ کیا، طبی معائنے میں پتہ چلا جسٹس میاں ثاقب نثار کے دل کی ایک شریان بند ہے، ڈاکٹرز نے دل کی بند شریان کھولنے کے لئے انجو پلاسٹی کی تھی۔

مزید پڑھیں : چیف جسٹس کے دل میں‌ تکلیف، انجیوپلاسٹی کامیاب

چیف جسٹس کو رات بھر اسپتال میں رکھا گیا، پیر کی صبح چیف جسٹس کا چیک اپ کیا گیا، جس کے بعد ماہر امراض دل جنرل اظہر کیانی نے انہیں گھر جانے کی اجازت دی۔

ڈاکٹرز نے جسٹس میاں ثاقب نثار کو آرام کا مشورہ دیا ہے۔

واضح رہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان کی کارکردگی سے متعلق گزشتہ ہفتے گیلپ سروے کروایا گیا تھا جس میں عوام کی اکثریت نے اُن کے اقدامات کو سراہا تھا۔

خیال رہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان کی مدتِ ملازمت آئندہ برس ختم ہونے جارہی ہے، منصفِ اعلیٰ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد چیف جسٹس آف پاکستان نے بے باک فیصلے کیے جن کو عوامی سطح پر پذیرائی ملی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں