جمعرات, دسمبر 5, 2024
اشتہار

زندگی کا وجود پانی کے ساتھ ہے اورپاکستان کو پانی کی قلت کا سامنا ہے ‘ چیف جسٹس

اشتہار

حیرت انگیز

لندن : چیف جسٹس آف پاکستان کا کہنا ہے کہ آئندہ نسلوں کوپانی کی وجہ سے زندگیوں سے محروم نہیں ہونے دوں گا۔

تفصیلات کے مطابق لندن میں چیف جسٹس ثاقب نثار نے ڈیم فنڈ ریزنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ زندگی کا وجود پانی کے ساتھ ہے، اور پاکستان کو پانی کی قلت کا سامنا ہے۔

چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا کہ آئندہ نسلوں کوپانی کی وجہ سے زندگیوں سے محروم نہیں ہونے دوں گا۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ کالاباغ ڈیم پر چاروں صوبے متفق نہیں تھے، دیامر، مہمند ڈیمزاتفاق رائے کے باوجود کیوں نہ بنائے گئے۔

چیف جسٹس آف پاکستان نے کہا کہ دیامربھاشا، مہمندڈیم 40 سال تک کس کی غفلت سے نہ بنے؟ دیامر، مہمند ڈیمزکی تعمیرمیں غفلت کے ذمہ داروں کا آج پتا چل گیا۔

انہوں نے کہا کہ کہتے ہیں دریائے سندھ پر ڈیمز بننے نہیں دیں گے، دریائے سندھ پرایک نہیں بیسیوں ڈیم بنیں گے، ڈیمز کی تعمیر کا حکم سپریم کورٹ نے دیا ہے۔

چیف جسٹس کا دورہ لندن، ڈیموں‌ کی تعمیر کے خلاف احتجاج کرنے والے بھارتی شہری نکلے


چیف جسٹس نے کہا کہ آج بھی ایسے لوگوں کی ضرورت ہے جو پاکستان سےعشق کرتے ہوں، آج تقریب میں بڑی تعداد میں ملک سےعشق کرنے والوں کو دیکھ رہا ہوں۔

چیف جسٹس آف پاکستان نے کہا کہ ملک کے ساتھ قائداعظم جیسا عشق کرنے والوں کی ضرورت ہے، سمندر پار پاکستانی ملک کے سب سے بڑے عاشق ہیں۔

چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا کہ ببانگ دہل کہتا ہوں میرا کوئی سیاسی مقصد نہیں، فلاح انسانیت ہی میرا اولین مقصد ہے، ریٹائرمنٹ کے بعد صرف فلاح انسانیت کے لیے کام کروں گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں