تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

گردہ فروخت کرنے کا دعویٰ، سعودی حکام حرکت میں آگئے

سعودی عرب میں انسانی گردہ فروخت کرنے کی ویڈیو سامنے آنے پر قانون نافذ کرنے والے ادارے حرکت میں آگئے۔

سعودی میڈیا کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک شخص نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ اس نے مجبوری کے تحت اپنا گردہ فروخت کر دیا ہے۔

ویڈیو سامنے آنے پر پبلک پراسیکیوشن نے نوٹس لیتے ہوئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو معاملے کی تحقیقات کی ہدایت کر دی۔

پبلک پراسیکیوشن نے متعلقہ اتھارٹیز کو ہدایت کی ہے کہ گردہ فروخت کرنے کا دعویٰ کرنے والے شخص کو گرفتار کیا جائے اور اس گھناؤنے فعل میں ملوث دیگر ملزمان کا پتہ لگا کر کارروائی کی جائے۔

مملکت میں انسانی جسم کی تجارت اور اعضا کی فروخت قابل سزا جرم ہے، غیر قانونی عمل میں ملوث ہونے پر سزا کے ساتھ ساتھ بھاری جرمانے بھی عائد کیے جاتے ہیں۔

انسانی اعضا کی تجارت پر 15 سال قید اور 10لاکھ ریال جرمانہ کیا جاسکتا ہے جب کہ طبی ادارے کے ملوث ہونے پر ہر شخص کو 6 ماہ قید اور ایک لاکھ ریال جرمانہ ہو سکتا ہے۔

Comments

- Advertisement -