پیر, نومبر 4, 2024
اشتہار

باسکٹ بال میچ، طالبات کے درمیان ہاتھا پائی، متعدد زخمی و بے ہوش

اشتہار

حیرت انگیز

بہاولپور: باسکٹ بال میچ کے بعد شکست خوردہ طالبات نے فاتح ٹیم پر مکے اور لاتوں سے حملہ کر کے متعدد طالبات کو زخمی اور بے ہوش کردیا اور پولیس کے پہنچنے پر فرار ہوگئیں۔

تفصیلات کے مطابق بہاولپور میں دو گرلز اسکولوں کے درمیان باسکٹ بال کا میچ کھیلا جا رہا تھا جسے سنسنی خیز مقابلے کے بعد گورنمنٹ کمپری ہینسو اسکول کی ٹیم نے جیت لیا جس پر شکست کا سامنا کرنے والی گورنمنٹ صادق ماڈل ہائی اسکول کی طالبات دل گرفتہ ہو گئیں۔

کامیابی کا جشن مناتی کمپری ہینسیو اسکول کی طالبات پر شکست کھانے والی ٹیم نے حملہ کردیا اور دونوں کے درمیان بات ہاتھا پائی تک پہنچ گئی جس کے نتیجے میں متعدد طالبات بے ہوش اور زخمی ہو گئیں۔

- Advertisement -

طالبات کے درمیان جھگڑے کا معلوم ہوتے ہی امدادی ٹیم اسکول پہنچ گئی اور زخمی و بے ہوش طالبات کو قریبی اسپتال منتقل کیا جہاں انہیں طبی امداد دی گئی جب کہ معمولی طور پر زخمی طالبات کو طبی امداد کے بعد اسپتال سے فارغ کردیا گیا۔

زخمی و بے ہوش طالبات کا تعلق فاتح ٹیم سے

ذرائع کے مطابق زخمی و بے ہوش والی تمام طالبات کا تعلق میچ کی فاتح ٹیم کمپری ہینسیو اسکول ہے جن پر میچ کے اختتام کے بعد شکست کھانے والی گورنمنٹ صادق ماڈل اسکول کی ٹیم کی طالبات نے حملہ کیا تاہم پولیس کے پہنچنے پر گورنمنٹ ماڈل صادق ہائی اسکول کی طالبات فرار ہوگئیں۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی سی ای او سیکنڈری ایجوکیشن علی احمد بھی پہنچ گئے اور انتظامیہ کو واقعہ کی مکمل تفصیلات سے آگاہ کرنے کو کہا اور ذمہ داروں کے خلاف سخت ایکشن کا عندیہ بھی دیا۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں