تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

میکسیکو کی جیل میں جھڑپ، باون قیدی ہلاک

میکسیکو سٹی: میکسیکوکی جیل میں متحارب قیدی گروہوں میں جھڑپوں کے نتیجےمیں باون قیدی ہلاک ہوگئے۔

غیرملکی میڈیاکےمطابق میکسیکو کےصنعتی شہرمونتےرئی کی جیل میں منشیات اسمگلنگ کےمتحارب گروہوں میں رات گئے جھگڑاشروع ہوا جو تیس سےچالیس منٹ تک جاری رہا۔

تصادم کےدوران قیدیوں نےاسٹوریج روم کوآگ لگادی، جس کی وجہ سے متعدد قیدی زخمی بھی ہوئے ہیں، زخمیوں میں پانچ کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ حکام کاکہناہے کہ لاشوں کی شناخت کا عمل جاری ہے۔

میکسیکن حکام نےخدشہ ظاہرکیاہے کہ ہلاک شدگان میں جیل کے گارڈزبھی ہوسکتے ہیں۔

جیل میں جھڑپوں کی اطلاع ملنے پر قیدیوں کے لواحقین جیل کےباہر جمع ہوگئے۔ کچھ مظاہرین نے جیل پر دھاوابولنےکی بھی کوشش کی تاہم پولیس نے آںسوگیس اورلاٹھی چارج کےاستعمال سےصورتحال پرقابو پالیا۔

Comments

- Advertisement -