بدھ, اگست 12, 2026
اشتہار

شمالی وزیرستان میں جھڑپ، 3 دہشتگرد ہلاک، تین سیکیورٹی اہلکار بھی شہید

اشتہار

حیرت انگیز

شمالی وزیرستان میرانشاہ میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ ہوئی جس میں فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشتگرد ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان، میرانشاہ میں سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں میں جھڑپ ہوئی ہے جس کے دوران شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں تین دہشتگرد ہلاک اور چار زخمی ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشتگردوں سے ہتھیار اور گولیاں برآمد ہوئی ہیں جب کہ جھڑپ کےدوران صوبیدار اصغر علی، سپاہی نسیم خان اور سپاہی محمد زمان بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ جوانوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید تقویت دیتی ہیں، علاقے میں ممکنہ دہشتگردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن کی جا رہا ہے اور مسلح افواج دہشتگردی کے خاتمے کے لیے پُرعزم ہیں۔

اہم ترین

لئیق الرحمن
لئیق الرحمن
لئیق الرحمن دفاعی اور عسکری امور سے متعلق خبروں کے لئے اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں

مزید خبریں