جمعہ, مارچ 21, 2025
اشتہار

ڈی سی کیماڑی کے دفتر کے باہر ہنگامہ آرائی، پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف مقدمہ درج

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : ڈی سی کیماڑی کے دفتر کے باہر ہنگامہ آرائی کا مقدمہ پی ٹی آئی رہنماعلی زیدی،بلال غفار،سعیدآفریدی سمیت دیگرکیخلاف درج کرلیا گیا۔

تفصیلات کےمطابق کراچی میں ڈی سی کیماڑی دفتر کے باہر پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنان کے احتجاج کے معاملے پر علی زیدی، بلال غفاراور سعیدآفریدی سمیت دیگرکیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

مقدمہ اقدام قتل،دہشت گردی ،ہوائی فائرنگ ودیگر دفعات کےتحت کاشف مبین نامی شخص کی مدعیت میں درج کیا گیا ، مدعی پیپلز سروس سینٹر میں بحیثیت ڈسٹرکٹ منیجرملازم ہے۔

مقدمے کے متن میں کہا گیا ہے کہ ڈیوٹی پر موجود تھا کئی لوگ کام کیلئےڈی سی آفس آئےتھے، شام5بجےپاکستان تحریک انصاف کے200کارکنان ڈی سی آفس آئے، علی زیدی،بلال غفار،عطااللہ، سعید آفریدی، شبیر قریشی قیادت کر رہےتھے۔

ایف آئی آر میں کہنا تھا کہ کارکنان اسلحہ،ڈنڈوں سےلیس ڈی سی آفس حملہ آور ہوئے ، ڈی سی آفس میں لوگوں کو مارااورفائرنگ شروع کردی، فائرنگ سےعوام میں خوف و ہراس پھیل گیابعض لوگ زخمی بھی ہوئے۔

مدعی مقدمے نے کہا کہ عمارت میں فرنیچر، سامان،کھڑکی، دروازوں کونقصان پہنچایا گیا جبکہ پی ٹی آئی کارکنان دفترسےسامان لیپ ٹاپ ودیگراشیا اٹھا کر لے گئے۔

اہم ترین

نذیر شاہ
نذیر شاہ
نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز کے کرائم رپورٹر ہیں

مزید خبریں