پیر, فروری 10, 2025
اشتہار

چین سے جھڑپ، کئی فوجی زخمی ہونے کے بعد بھارت پسپائی پر مجبور

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت اور چین کے درمیان سرحد پر کشیدگی پھر بڑھ گئی ایل اے سی میدان جنگ بن گیا کئی فوجی زخمی ہونے کے بعد بھارت پسپائی پر مجبور ہوگیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارت اور چین میں لائن آف ایکچول کنٹرول پر ایک بار پھر شدید کشیدگی پیدا ہوگئی ہے اور ریاست اروناچل میں ایل اے سی دونوں فوجوں کے درمیان ایک بار پھر میدان جنگ بن گیا۔ جھڑپ کے نتیجے دونوں اطراف کے کچھ فوجی زخمی بھی ہوئے ہیں۔

جھڑپ میں بھارتی فوج کے زیادہ اہلکار زخمی ہوئے جن میں اصل تعداد معلوم نہیں ہوسکی جس کے بعد بھارتی فوج پسپائی پر مجبور ہوئی تاہم بھارتی وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارتی فوجیوں کے مقابلے میں چینی فوجیوں کی زیادہ تعداد زخمی ہوئی ہے۔

بھارتی اخبار کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ رواں ہفتے ہونے والی جھڑپ بھی مبینہ طور پر ایل اے سی کی خلاف ورزی پر ہوا اور دونوں اطراف سے الزام ایک دوسرے پر عائد کیے گئے۔ دونوں جانب سے چند اہلکاروں کو معمولی چوٹیں بھی آئیں۔

توانگ سیکٹر میں ہونے والی جھڑپ کے بعد افسران کی مداخلت سے دونوں اطراف کے فوجی اہلکار پیچھے ہٹ گئے اور جھڑپ ختم ہوگئی۔ دونوں ممالک کی فوجوں کے کمانڈرز نے مشترکہ طور پر فلیگ مارچ کیا۔

واضح رہے کہ لائن آف ایکچول کنٹرول کے توانگ سیکٹر پر حد بندی کے تنازع کی وجہ سے یہ تصادم 2006 سے جاری ہے۔۔

رواں برس 15 جون کو ہونے والی جھڑپ میں 15 بھارتی فوج ہلاک اور متعدد زخمی بھی ہوگئے تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں