بدھ, جون 17, 2026
اشتہار

ایرانی اور امریکی بحریہ میں جھڑپیں

اشتہار

حیرت انگیز

ایرانی خبر رساں ایجنسی تسنیم کا کہنا ہے کہ خلیج فارس میں جھڑپیں عارضی طور پر بند ہوگئی ہیں تاہم خطے میں دوبارہ لڑائی کا امکان ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق امریکی فوج کی ایرانی آئل ٹینکرز کیخلاف کارروائی کے بعد ایرانی بحریہ نے ایکشن لیا تو کچھ دیر تک فائرنگ کے تبادلے کے بعد جھڑپیں ختم ہو گئیں اور حالات پُرسکون ہیں۔

ایرانی فوج کے مطابق امریکیوں نے دوبارہ ایرانی بحری جہازوں کو ہراساں کیاتوفیصلہ کن جواب ملے گا۔

امریکی بحریہ کے ایرانی تجارتی جہاز پر حملے میں 10اہلکار زخمی اور 5 لاپتہ ہو گئے۔

الجزیرہ کے مطابق امریکی بحریہ نے گزشتہ رات ایرانی پرچم والے تجارتی جہاز پر حملہ کیا اور ایرانی میڈیا کے مطابق امریکی حملے کے بعد ایرانی جہاز کے 5اہلکار تاحال لاپتہ ہیں۔

حملہ آبنائے ہرمز اور عمان میں بحیرہ مکران کےقریب ہوا۔

امریکی حملے میں ایرانی جہاز کارگو شپ سے ٹکرایا اور آگ لگ گئی۔ ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی جہاز کے زخمی اہلکار اسپتال منتقل کر دیے گئے ہیں جب کہ لاپتہ اہلکاروں کے لیے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

سینٹ کام

امریکی سینٹ کام کا کہنا ہے کہ خلیج عمان میں ایران جانے والے مزید 2 آئل ٹینکر ناکارہ بنا دیے۔

سینٹ کام کے مطابق امریکی بحریہ کے ایف اے 18سپرہارنیٹ طیاروں نے ایرانی پرچم بردار ٹینکروں کو نشانہ بنایا۔

ایم ٹی سی اسٹار تھری اور ایم ٹی سیوڈا ایرانی بندرگاہ میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے کہ امریکی حملوں میں ٹینکروں کے اسموک اسٹیکس کو نشانہ بنا کر انہیں ناکارہ بنایا گیا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں