جمعہ, مارچ 13, 2026
اشتہار

بنگلہ دیش میں پھر مظاہرے پھوٹ پڑے، پولیس اور مظاہرین میں تصادم

اشتہار

حیرت انگیز

بنگلہ دیش میں ایک بار پھر مظاہرے پھوٹ پڑے، ڈھاکہ میں سیاسی چارٹر کیخلاف لوگ سڑکوں پر نکل آئے۔ پولیس کے ساتھ جھڑپوں میں متعدد افراد زخمی ہوئے۔ مظاہرے کے دوران پولیس کی گاڑیاں قبضے میں لے گئیں۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق مظاہرین سیاسی اصلاحات کے روڈ میپ سے ناراض ہیں۔ 2024 کی تحریک میں حصہ لینے والوں کیلئے فلاح و بہبود اور دیگر پروگراموں کی مزید ضمانتیں مانگ رہے ہیں۔

واضح رہے کہ عبوری حکومت کے سربراہ ڈاکٹر محمد یونس نے فروری میں عام انتخابات کرانے کا اعلان کیا ہے۔

عبوری سربراہ محمد یونس نے بنگلہ دیشی عوام سے خطاب میں انتخابات کے شیڈول کا اعلان کیا تھا، عبوری رہنما محمد یونس نے انتخابات سے پہلے اقتدار چھوڑنے کا عندیہ دیا تھا۔

محمد یونس کا کہنا تھا کہ فروری 2026 میں انتخابات کی تجویز چیف الیکشن کمشنر کو دی جائیگی، انتخابات کے بعد اگلا مرحلہ منتخب حکومت کو اقتدار کی منتقلی ہے۔

بنگلادیش: عبوری سربراہ محمد یونس نے مستعفی ہونے کی دھمکی دیدی

پہلے اپریل میں انتخابات کا کہا گیا تھا، سیاسی جماعتوں کے مطالبے پر فروری کے مہینے میں انتخابات کا اعلان سامنے آیا۔

بنگلہ دیشی عبوری رہنما محمد یونس کا کہنا تھا کہ تمام شہریوں کیلیے پُرامن اور منصفانہ انتخابات یقینی بنائیں گے، ہمارے لیے دعا کریں کہ ہم نیا بنگلہ دیش تعمیر کرنے میں کامیاب ہوں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں