site
stats
پاکستان

بھارتی فوج نے سرینگر میں طلباء پر گولیاں برسادیں

سرینگر: کشمیر یونی ورسٹی کے طلباء کی میراتھن ریس بھارتی درندگی کا نشانہ بن گئی، بھارتی فوج نے سرینگر میں طلباء پر گولیاں برسادیں ۔

تفصیلات کے مطابق سرینگر کے علاقے حضرت بل میں میراتھن کے دوران کشمیری طلبہ آزادی اور پاکستان کے حق میں نعرے لگا رہے تھے کہ بھارتی فوج سے یہ بات برداشت نہ ہوئی اور قابض فوج ریس میں شامل نہتے طلباء پر ٹوٹ پڑی، لاٹھی چارج کیا اور گولیاں برسائیں۔

جس کے نتیجے میں گولیاں لگنے سے ریلی میں شریک کئی نوجوان زخمی ہوگئے، طلبہ نے جواب میں بھارتی فورسز پر پتھراؤ کیا۔

  بہیمانہ تشدد کے بعد طلباء نے احتجاج کرتے ہوئے سری نگر میں سبز ہلالی پرچم لہرایا دیا، وادی کشمیر بنے گا پاکستان کےنعرے گونج گئی،  قابض بھارتی فوج کی شیلنگ آزادی کے متوالوں کا عزم نہ توڑ پائی۔

یا د رہے کہ بگ کشمیر میراتھن ماحولیاتی آلودگی کے خلاف آگاہی پیدا کرنے کے لیے منعقد کی گئی تھی۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top