’سرسبزپاکستان‘ مہم شروع ہوتے ہی کامیاب -
The news is by your side.

Advertisement

’سرسبزپاکستان‘ مہم شروع ہوتے ہی کامیاب

کراچی: پاکستان کو سرسبزوشاداب بنانے کے لیے عمران خان نے مہم کا آغاز کیا تو ملک کے طول و عرض میں بسنے والے شہریوں نے بھی ’سبزوصاف پاکستان‘ مہم میں حصہ لینا شروع کردیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد سب سے پہلے سادگی مہم پھر کفایت شعاری اور پھر شجرکاری مہم کا اعلان کیا تھا۔

سادگی مہم کے تحت وزیراعظم نے تمام وزرا کو ہدایت کی تھی کہ وہ وی آئی پی پروٹوکول لینے سے اجتناب کریں اور عام شہریوں کی طرح آمد و رفت کریں ساتھ ہی حکومت نے یہ بھی فیصلہ کیا کہ کابینہ کے تمام اراکین بیرونِ ملک علاج کے لیے نہیں جائیں گے۔

کفایت شعاری مہم کے تحت حکومتی اخراجات کو کم سے کم کیا گیا، اس ضمن میں سب سے پہلے وزیراعظم ہاؤس میں کھڑی گاڑیاں اور پھر بھینسیں نیلام کی گئیں، حکومت کے اس اقدام کو عوامی سطح پر بہت پذیرائی ملی۔

مزید پڑھیں: وزیر اعظم عمران خان نے کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کا باقاعدہ آ آغاز کردیا

بعد ازاں عمران خان نے ملک بھر میں ’پلانٹ فار پاکستان‘ کے نام سے ایک روزہ شجر کاری مہم چلانے کا اعلان کیا تھا جس میں عوام نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور ملک بھر میں 15 لاکھ پودے لگائے۔

کچھ روز قبل عمران خان نے ملک کی خوبصورتی کو مزید اجاگر کرنے کے لیے ’کلین اینڈ گرین پاکستان‘ مہم کا اعلان کیا تھا، جس کا آج وزیر اعظم نے خود پودہ لگا کر باقاعدہ آغاز کیا۔

ہماری حکومت ایسے اقدامات کرے گی کہ پانچ سال بعد پاکستان یورپ سے زیادہ صاف نظر آئے گا ، عمران خان

وزیراعظم کی جانب سے مہم کے باقاعدہ افتتاح کے بعد شہریوں نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کراچی میں جھاڑو دے کر مہم میں حصہ لیا اسی طرح گورنر سندھ نے ساحل سمندر پر صفائی مہم میں حصہ لیا۔

پہاڑی علاقوں میں بسنے والے غیور پاکستانیوں نے بھی مہم کا اعلان سننے کے بعد صفائی کا آغاز کیا اور تفریح مقامات سے کچرا اکھٹا کر کے اسے ٹھکانے لگایا۔

سرسبزوصاف مہم کا اعلان ہونے کے بعد CleanGreenPakistan# اور hogaSaafPakistan# کے ناموں سے ٹرینڈ چلنا شروع ہوئے، عوام کی بڑی تعداد نے اس میں حصہ لیا اور دیکھتے ہی دیکھتے یہ ٹاپ ٹرینڈ بند گئے۔

اسی طرح حکومت نے عوام کو  مہم سے متعلق آگاہی دینے کے لیے کے لیے سوشل میڈیا پر آفیشل اکاؤنٹ بنایا جس پر وقتاً فوقتاً لوگوں کو  مطلع کیا جائے گا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے بھی مہم میں حصہ لیا

 خیبرپختونخواہ حکومت نے بھی گلین گرین پاکستان مہم کا آغاز کیا

تحریک انصاف کے وزیر اور سینئر رہنما علیم خان نے بھی مہم میں‌ حصہ لیا

بچوں نے بھی مہم میں‌ بڑھ چڑھ کر حصہ لیا

ایک صارف نے ہیش ٹیگ کے ساتھ تصویر شیئر کیں جس میں‌دیکھا جاسکتا ہے کہ شہریوں نے کچرے کے ڈھیر کو ہٹا کر جگہ صاف ستھری کردی

اداکارہ حریم فاروق نے اسکول کا دورہ کر کے طالب علموں کو مہم کی اہمیت اور افادیت کے حوالے سے آگاہ کیا

 

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں