تازہ ترین

چیئرمین پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا

اسلام آباد: سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک...

’بیلٹ پیپر پر پی ٹی آئی نہ ہو تو بھی الیکشن شفاف اور قانونی ہوں گے‘

لندن: نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی کا پریکس اینڈ پروسیجر قانون کیخلاف جواب سپریم کورٹ میں جمع

اسلام آباد: صدر سپریم کورٹ بار عابد زبیری اور...

عازمین حج کیلیے مخصوص سوٹ کیس اور موبائل پیکچ

اسلام آباد: عازمین حج کیلیے بڑی خوشخبری یہ ہے...

یواے ای میں سوا لاکھ رضا کارملک صاف کرنے نکل کھڑے ہوئے

دبئی : متحدہ عرب امارات میں گزشتہ کئی دنوں سے جاری صفائی مہم کے دوران رضاکاروں نے ایک سو دس ٹن کچرا جمع کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ دس روز سے امارات میں ’ کلین اپ یو اے ای‘ کے عنوان سے صفائی مہم جاری تھی جس میں رضاکاروں نے ملک کے کئی اہم مقامات سے کچرا چن کر انہیں صاف کردیا۔

مقامی میڈیا ذرائع کا دعویٰ ہے کہ اس عمل میں ایک لاکھ 25 ہزار سے زائد رضاکاروں نے حصہ لیا اور اس دوران انہوں نے کل 146 مقامات سے محض دس دنوں میں 110 ٹن کچرے صاف کیا۔

اس موقع پر رضاکاروں کے پاس بائیوڈی گریڈیبل کچرے کے بیگز تھے اورری سائیکل ہونے والے کاٹن کے دستانے استعمال کیے گئے تھے، کہا جارہا ہے کہ جو کچرا جمع کیا گیا ، رضا کار اس میں سے بہت کچھ ری سائیکل کرسکتے ہیں۔

یاد رہے کہ یورپ میں ایک شخص عمومی طور پر 12 سو گرام کچرا پیدا کرتا ہے تاہم یو اے ای میں یہ مقدار دوگنا زیادہ ہے یعنی ایک اماراتی شخص اوسطاً دو کلو سات سو گرام کچرا پیدا کرتا ہے اور رمضان کے دنوں میں یہ مقدار لگ بھگ ساڑھے پانچ کلو ہوجاتی ہے۔

خیال رہے کہ دبئی میں کئی ایسے مقامات ہیں جہاں کچرے کو ری سائیکل کی جاتا ہے اور متحدہ عرب امارات ان دنوں کچرے کے استعمال کو کم سے کم کرنے کے لیے اقدامات کررہا ہے۔ تاحال یہ اقدامات ناکافی ہیں لیکن اچھی بات یہ ہے کہ اماراتی شہری نئے سال کا استقبال اپنے ملک کو صاف کرکے کررہے ہیں۔

Comments

- Advertisement -