روہڑی کے لیے پینے کے صاف پانی کا منصوبہ اگلے ماہ شروع ہو رہا ہے، جس سے روزانہ 30,000 گیلن پانی گھروں کو فراہم کیا جائے گا، جو کہ منرل واٹر ہوگا۔
کمیل حیدر شاہ نے بتایا کہ سکھر شہر کے لیے ایک بڑا منصوبہ پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت لایا جا رہا ہے، جس میں پانی کے میٹر لگائے جائیں گے، لیکن پانی مفت رہے گا، اور بعد میں ایک مقررہ ہاؤس واٹر رینٹ لیا جائے گا، سکھر کو سیاحتی مرکز بنانے کے لیے کام ہو رہا ہے۔
انھوں نے بتایا کہ روہڑی پل، لنزڈاؤن پل، اور ایوب پل پر لائٹنگ اور LED بلب لگائے گئے ہیں، جس سے یہ نیو ایئر پر بین الاقوامی پلوں کی طرح نمایاں ہوئے، لوکل گورنمنٹ نے اس پر ILUMINATION LIGHTING کے منصوبے کی منظوری دے دی ہے، جو نیو ایئر سے پہلے یا بعد میں شروع ہو گا۔
کمیل حیدر شاہ نے بتایا کہ اس سال نیا سال کا ایک بڑا پروگرام منعقد کیا جائے گا، جس میں روہڑی کے لنزڈاؤن پُل کے دونوں اطراف بیٹھنے کا انتظام، میوزیکل پروگرام، اسٹالز، اور مکمل سیکیورٹی ہو گی۔ پاکستان کے کچھ بڑے فنکاروں کو لانے کی خواہش ہے، پہلے راحت فتح علی خان کو سکھر اسٹیڈیم میں لا چکے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ سکھر پاکستان کا پہلا شہر ہے جسے مفت وائی فائی سٹی بنایا گیا، ابتدا میں 3,000 سبسکرائبرز کو دیا گیا تھا۔ اب اس کا پورٹل تبدیل کر دیا گیا ہے اور اسے پارکس، ریلوے اسٹیشن، اسپتالوں اور عوامی مقامات پر محدود علاقوں میں دیا جائے گا تاکہ لوگ باآسانی استعمال کر سکیں۔
سینئر صوبائی وزیر کے بیٹنے نے کہا کہ سکھر ملک کی پہلی لوکل کونسل ہے جس نے مفت ایئر ایمبولینس سروس شروع کی ہے۔ ڈیڑھ سال میں 27 پروازیں ہو چکی ہیں۔
یہ ڈسٹرکٹ کونسل اور لوکل کونسل ایسوسی ایشن مل کر چلا رہے ہیں۔ سندھ میں آپریشنل ایئرپورٹ صرف سکھر ہے (کراچی کے بعد)، اس لیے تمام ایمرجنسی پروازیں سکھر سے لی جاتی ہیں۔
انھوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ کونسل کے تعاون سے سکھر میں داؤد یونیورسٹی کیمپس کی شکل میں ایک ایگریکلچر بیسڈ انجینئرنگ یونیورسٹی بنائی گئی ہے تاکہ کسان نئی انجینئرنگ تکنیکوں سے فائدہ اٹھا سکیں اور گنے اور دیگر فصلوں سے زیادہ کمائی کرسکیں۔
کمیل حیدر شاہ نے کہا کہ ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کے آئی بی اے پروگرام کے تحت تربیت حاصل کرنے والے 12 لڑکے لڑکیوں نے سی ایس ایس امتحان پاس کیا ہے۔ ان کی تعلیم، رہائش اور ٹرانسپورٹ کے تمام اخراجات ڈسٹرکٹ گورنمنٹ نے ادا کیے۔ اگلے ہفتے انہیں "”تمغہ سکھر”” سے نوازا جائے گا۔
انھوں نے کہا کہ روہڑی شہر کے تمام مویشیوں کو اسٹیٹ آف دی آرٹ کیٹل کالونی میں منتقل کر دیا گیا ہے، اور اب آس پاس کے مویشیوں کو بھی منتقل کرنے پر کام ہو رہا ہے۔
سکھر کے سول اسپتال کی خراب حالت پر توجہ دلانے کے بعد، چیئرمین شاہ نے اسے ایک ٹاسک کے طور پر لیا ہے، انھوں نے یقین دلایا کہ 2 سے 2.5 ماہ میں اسپتال کی ایمرجنسی سٹیٹ آف دی آرٹ ہو گی۔
انھوں نے کہا کہ اس کا منصوبہ بن چکا ہے اور ٹینڈر ہو چکا ہے، ایم آر آئی، سٹی سکین اور ایکسرے مشینیں جو خراب تھیں وہ اب کام کر رہی ہیں اور مئی/جون تک پورے اسپتال کو اسٹیٹ آف دی آرٹ بنا دیا۔


