منگل, مارچ 18, 2025
اشتہار

غزہ میں جنگی جرائم کے واضح ثبوت موجود ہیں، اقوام متحدہ کمیشن

اشتہار

حیرت انگیز

اقوام متحدہ کمیشن کا کہنا ہے کہ غزہ میں جنگی جرائم کے واضح ثبوت موجود ہیں، شہریوں کو نشانہ بنانے والے تمام افراد کو جوابدہ ہونا چاہیے۔

رپورٹس کے مطابق اسرائیل اور غزہ کی صورتحال کو مانیٹر کرنے والے اقوام متحدہ کمیشن کا کہنا تھا کہ دونوں فریقوں کی جانب سے جنگی جرائم کا ارتکاب ہوا ہے۔ شہریوں کو نشانہ بنانے والے تمام افراد کو جوابدہ ہونا چاہیے۔

اقوام متحدہ کمیشن نے کہا کہ غزہ پراسرائیل کے حملے اور مکمل محاصرہ جنگی جرم ہے۔ پانی اور خوراک کی بندش جنگی جرم کا ارتکاب ہے ایسانہیں کرنا چاہیے۔

کمیشن نے مزید کہا کہ اس طرح کی رپوٹس آئی ہیں کہ غزہ کے مسلح گروہوں نے سینکڑوں اسرائیلیوں کو گولی مار کر ہلاک کیا ہے۔

کئی لوگوں کو یرغمال بھی بنایا گیا جبکہ انسانوں کو ڈھال کے طور پر استعمال کرنا جنگی جرائم کے ذمرے میں آتا ہے۔

کمیشن کا مزید کہنا تھا کہ اسرائیل کے تازہ حملوں پر شدید تشویش ہے اور اسرائیل کی جانب سے غزہ کے لیے پانی، خوراک، بجلی اور ایندھن کو بند کرنے سے انسانی جانوں کو شدید خطرات لاحق ہیں، یہ ایک اجتماعی سزا کے مترادف ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں