تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

معمولی غلطی نے خاتون کو کروڑ پتی بنادیا

واشنگٹن: جلد بازی میں کی جانے والی غلطی سے اکثر اوقات نقصان اٹھانا پڑتا ہے لیکن امریکا میں کلرک کی غلطی نے خاتون کو کروڑ پتی بنادیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست میسوری میں ایک خاتون اپنی قسمت آزمانے کے لیے لاٹری کا ٹکٹ خریدنے پہنچیں، خاتون کو کسی اور لاٹری کا ٹکٹ چاہئے تھا لیکن کلرک نے غلطی سے انہیں کوئی اور ٹکٹ تھما دیا جس نے ان کی زندگی ہی بدل دی۔

رپورٹ کے مطابق خاتون نے غلط ٹکٹ دینے پر کلرک سے تکرار بھی کی لیکن پھر انہوں نے وہ ٹکٹ رکھتے ہوئے فیصلہ قسمت پر چھوڑ دیا۔

خاتون کو علم بھی نہیں ہوگا کہ یہی ٹکٹ انہیں کروڑ پتی بنا دے گا، کلرک نے جو ٹکٹ خاتون کو دیا تھا اس پر ایک لاکھ ڈالر کا جیک پاٹ نکل آیا۔

خاتون کا کہنا تھا کہ لاٹری کا ٹکٹ نکلنے پر انہیں یقین نہیں آرہا اور وہ خوشی سے پھولے نہیں سما رہی ہیں۔

میسوری لاٹری انتظامیہ کا کہنا تھا کہ گیم میں ابھی دو بڑے انعامات باقی ہیں۔

Comments

- Advertisement -