تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

مرغی نے پولیس اہلکاروں کی دوڑیں لگوا دیں

واشنگٹن : امریکی پولیس کی جانب سے فیس بُک پیج پر ایک دلچسپ ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں پولیس اہلکاروں کو ایک مرغی کے پیچھے دوڑتے دکھایا گیا ہے۔ ویڈیو کے اختتام پر بھی پولیس والے اس ننھی سی مرغی کو پکڑنے میں ناکام ہی رہتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ امریکی ریاست ویسٹ ورجینیا کے علاقے ملٹن میں بدھ کے روز پیش آیا جب مقامی پولیس اور اینیمل کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کے افسران نے پیری مورس اسکوائر کے قریب ایک پارکنگ لاٹ میں ٹہلتی ہوئی مرغی کو دیکھا۔

مذکورہ اہلکار اسے پکڑنے کےلیے بھاگے لیکن اس ایک مرغی نے ان تین لوگوں کو دوڑا دوڑا کر ہلکان کردیا مگر ان کے ہاتھ نہ آئی۔

نزدیک موجود ایک خاتون نے یہ سارا منظر اپنے موبائل کیمرے میں محفوظ کرلیا جسے ملٹن پولیس نے اپنے فیس بک پیج پر بھی شیئر کیا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پولیس والے اس مرغی کو نقصان پہنچائے بغیر پکڑنے کی کوشش کررہے ہیں لیکن وہ ہاتھ نہیں آرہی۔

پیری مورس اسکوائر اور گرد و نواح میں لوگوں نے بڑی تعداد میں مرغیاں پال رکھی ہیں جن میں سے اکثر اپنے دڑبوں سے فرار ہو کر سڑک پر آجاتی ہیں اور خطرہ ہوتا ہے کہ وہ کسی تیز رفتار گاڑی کے نیچے کچل کر ماری نہ جائیں۔ اسی لیے اینیمل کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کے لوگ وہاں موجود رہتے ہیں اور ایسی بھگوڑی مرغیوں کو پکڑ پکڑ کر پنجروں میں بند کرتے رہتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -