تازہ ترین

علی امین گنڈاپور وفاق سے روابط ختم کر دیں، اسد قیصر

اسلام آباد: رہنما پاکستان تحریک انصاف اسد قیصر نے...

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

کنویں میں گرنے والے بچے کو بندریا نے کیسے باہر نکالا؟ زبردست ویڈیو

اگر کوئی انسان کسی گہرے گھڑے یا کنویں میں گر جائے تو اُسے نکالنے کے لیے دیگر لوگوں کو بہت زیادہ جتن کرنا پڑتے ہیں۔

عام طور پر کنویں میں گرنے والے شخص کو نکالنے کے لیے ریسکیو اداروں کے رضا کار سیڑھی، رسی لے کر جائے وقوعہ پر پہنچتے اور پھر مشکل میں پھنسے شخص کی زندگی کو محفوظ بناتے ہیں۔

انٹرنیٹ پر ان دنوں ایک ایسی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جسے دیکھ کر صارفین بھی حیران رہ گئے کیونکہ اس میں دکھایا گیا ہے کہ بندر کا بچہ گہرے کنویں میں گرا تو اُسے بندریا نے ریسکیو کیا۔

لائیو ایکٹ آن ارتھ نامی فیس بک پیج پر اکتوبر میں شیئر ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بندر کا چھوٹا بچہ کنویں میں گر گیا تھا جسے بچانے کے لیے اُس کی ماں پہنچی۔

ماں نے جب پانی بھرے کنویں میں اپنے بچے کو دیکھا تو چند ہی لمحوں میں اُسے نکالنے کا فیصلہ کیا اور پھر اپنی جان تک کی پرواہ نہیں کی۔

مزید پڑھیں : 25 فٹ گہرے کنویں میں گرے ہاتھی کو کیسے نکالا گیا؟ زبردست ویڈیو وائرل

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بندریا اپنا ایک پیر پھنسا کر کنویں میں لٹک گئی جس کے بعد بچہ ہاتھ پکڑ کر اُس کی پیٹ پر آگیا۔

اب سب سے بڑا مسئلہ کنویں سے نکلنا تھا کیونکہ بندریاں صرف ایک پاؤں کے سہارے لٹکی ہوئی تھی اور نکلنے کے لیے کنویں کی دیوار اوپر تھی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ماں نے تیزی کے ساتھ دیوار کو پکڑنے کی کوشش کی تو اُسے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا جس کے بعد اُس نے تھوڑا انتظار کیا اور پھر اگلے ہی لمحے تیزی سے دیوار پکڑ کر کنویں سے باہر آگئی۔

حیران کن طور پر مشکل میں پھنسنے کے باوجود بھی بندریا نے اپنے بچے کو پیٹ سے نہ اتارا اور جیسے ہی وہ اوپر آئی تو بچے نے دیوار پکڑ کر  گرفت مضبوط کی۔

Comments

- Advertisement -